نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ استعمال کرنے والے آئی فون صارفین متوجہ ہوں

واٹس ایپ کمپنی یہ اعلان پہلے ہی کر چکی ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیےبھی  واٹس اپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

ایسے آئی فون صارفین جو پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ  نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں کیونکہ یکم فروری 2020 سے واٹس ایپ کچھ آئی فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔

یہ اعلان واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کیا گیاہے جس کے مطابق 2014 میں متعارف کرائے گئے آئی او ایس 8 پر کام کرنے والے آئی فونز کو ہمارا سافٹ وئیر سپورٹ نہیں  کریگا۔ اور آئی فون  صارفین نہ ہی نیا اکاؤنٹ بناسکیں گے اور نہ ہی پرانے اکاؤنٹ کو ری ویریفائی کراسکیں گے۔

واٹس ایپ کمپنی یہ اعلان پہلے ہی کر چکی ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیےبھی  واٹس اپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

اسی طرح ونڈو فون کے تمام ورژن میں بھی  یہ میسنجر 31 دسمبر 2019 سے کام کرنا چھوڑ دے گا۔

ایسے آئی فون صارفین جو آئی او ایس 8 سسٹم پر چل رہے ہیں وہ نیا ورژن اپ ڈیٹ کر لیں گے تو واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

اس مقصد کے لیے انہیں سیٹنگز میں جا کر جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کرنا ہو گا تاہم یہ صارفین یکم فروری 2020 تک واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کتنے صارفین آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز استعمال کر رہے ہیں۔ اب آئی فون صارفین کو آئی او ایس 9 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم پر واٹس ایپ چلانا ہو گا۔

اسی طرح ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر 31 دسمبر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ ہوسکتا ہے کہ یکم جولائی کے بعد یہ مائیکرو سافٹ اسٹور پر بھی دستیاب نہ ہو۔

About The Author