سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا
جٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ میں شامل ہیں
گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سوری کی رکنیت بحال کردی تھی
الیکشن تربیونل نے لشکری رعیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا
خیال رہے کہ مذکورہ حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دینے کے بلوچستان الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ