نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

قتل کے مقدمہ میں مفرور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے اشتہاری بیٹے کی جائیداد کی دوبارہ نیلامی30جنوری کوہوگی،

جائیداد کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63لاکھ روپے لگائی گئی ہے،جسکی نیلامی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو کورٹ آکشنر مقرر کیا گیا ہے،

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا،

13مئی2014کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا

اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا

جسپولیس تھانہ کوٹ ادونے حاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258/14زیر دفعہ302/34درج کر لیا تھا،

جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے،

سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،

عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفٰی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھالیکن پولیس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی،

جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے مفرور اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی موضع کھر غربی میں اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا تھا جسکی بولی 22 ستمبر2019کو ہوئی تھی،

موقع پر20سے 25 لوگ موقع پرآئیتھے،موقع پروقفے وقفے سے 3 بار اعلانات کرائے گئے تھے کہ جن لوگوں میں کال ڈیپازٹ جمع کرایا ہے وہ آکر بولی میں حصہ لیں مگر اعلانات کے باوجود بھی کوئی خریداریا کال ڈیپازٹ جمع کرانے والا کوئی شخص سامنے نہ آیاتھا،

2گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر نیلامی کا عمل روک دیا گیاتھا جسکی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادوفواد عارف کو پیش کی گئی تھی،

کیس ٹرانسفر ہونے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو زاہد حسین شاہ نے دوبارہ اس اراضی 2 سو97کنال10 مرلے واقع موضع کھر غربی دوبارہ نیلامی کا حکم جاری کیا ہے

جسکی نیلامی 30جنوری 10بجے دن یونین کونسل ڈوگر کلاسرہ میں کی جائے گی، اس اراضی کی قیمت 9لاکھ روپے80ہزارروپے فی ایکڑ شیڈول کے مطابق مقرر کی ہے،

جس کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63 لاکھ 88ہزار 6 سو25 روپے رکھی گئی ہے، عدالت نے بولی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کوکورٹ آکشنر مقرر کیا ہے،

یاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر نے اپنے اس بیٹے کی جائیداد بچانے کیلئے اپنے بیٹے بلال کھر اور مرحوم بھائی ملک غلام ملادی کھرکے خلاف فراڈ سے یہ جائیداد اپنے اور بلال کھر کی بیوی جو ملک ملادی کھر کی بیٹی ہے کے نام کرنے کے خلاف عدالت میں کیس کیا ہوا تھا,

ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف نے مذکورہ کیس خارج کرتے ہوئے جائداد نیلامی کا حکم جاری کیا تھا،


کوٹ ادو

ماموں کی بیٹی سے پسندکی شادی کرنا جرم بن گیا،ماموں نے بھانجے اور بیٹی کا جینا محال کردیا،آئے روزجھوٹے مقدمات اور درخواستیں دیکر ہراساں کرانے لگا،

پولیس کا چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرنا معمول بن گیا،متاثرہ جوڑا پریس کلب پہنچ گیا، اس بارے تفصیل کے مطابق موضع کھرغربی کے رہائشی محمدذاکر عرف اسدچانڈیہ نے اپنے ماموں نذیرحسین چانڈیہ کی بیٹی افشانہ کوثر سے 2سال قبل پسند کی شادی کی

جس کا اس کا 8ماہ کا بیٹا محمدمبین بھی ہے، پسند کی شادی کرنے پر نذیرحسین چانڈیہ اپنی بیٹی افشانہ کوثر اور داماد بھانجے ذاکر عرف اسد چانڈیہ کے خلاف ہوگیا

اورآئے روزان کے خلاف تھانہ میں درخواستیں دیکر ان جینا محال کردیا، متاثرہ جوڑا گزشتہ روز پریس کلب پہنچ گیا، متاثرہ افشانہ کوثر نے خاوندذاکرکے ہمراہ الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ

اس نے ذاکر سے پسند کی شادی کی جس پر اس کا والد ہم دونوں کی جان کا دشمن بناہوا ہے،والدنذیرحسین آئے روز تھانہ سنانواں میں ان کے خلاف جھوٹی درخواستیں دیتا ہے

اورتھانہ سنانواں میں تعینات ایس ایچ او منیرچانڈیہ جوکہ اس کے والدکا رشتہ دار ہے اس کے خاوندپر 2جھوٹے مقدمات درج کرچکا ہے

جبکہ جھوٹی درخواستوں پران کے گھرچادر اورچاردیواری کا تقدس پامال کرکے گھر داخل ہونا بھی اس کا معمول ہے،

افشانہ کوثرنے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 22جنوری کی شب وہ گھراپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ سوئی تھی اورخاوند مزدوری کے سلسلہ میں گھرسے باہر تھا کہ

اسی اثنا میں ایس ایچ او منیرچانڈیہ دوسرے پولیس اہلکاروں سب انسپکٹرحمیداللہ کانسٹیبلوں احمدعلی گورمانی،3نامعلوم کے ہمراہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرکے گھرداخل ہوگئے

اورخاوند کے غیرموجودگی سے گھریلو سامان پارچات بکھیردئے اور اس پرتشدد کیا، بعدازاں اس کے گھر بکری مالیتی 20ہزار ساتھ لے گئے،

افشانہ کوثرالزام عائدکیا کہ پولیس اوراس کے والد نذیرحسین چانڈیہ نے ان کا جینا حرام کردیا ہے جن کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اعلیٰ حکام کودرخواستیں بھی ارسال کردی ہیں،

انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت آرپی او ڈیرہ غازیخان، ڈی پی او مظفرگڑھ محمدندیم عباس، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سیداعجاز بخاری سے مطالبہ کیا کہ

ایس ایچ او سنانواں منیر چانڈیہ سمیت اس کے والد نذیرحسین چانڈیہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے،

بصورت دیگراپنے خاوند اوربچے سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خودسوزی کرنے پر مجبورہوجائیگی۔


کوٹ ادو

دوستوں نے کلاس فیلودوست کی جواں سالہ ہمشیرہ اغوا کرلی مسلح ڈاکوؤں نے طالبعلم سے گن پوئنٹ پرموٹرسائیکل چھین لیا،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع سنانواں کے رہائشی محمدعمیرجو کہ بی ایس سی کا طالبعلم ہے کے ساتھ بستی سنانواں والی کے رہائشی شاہد نیاز پڑھتا تھا جس کاعمیرکے گھرآناجانا تھا

جس عمیر کی ہمشیرہ جہانزیب بتول کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے 20جنوری کے روز صبح 6بجے جہانزیب بتول گھرکے باہرواک کررہی تھی کہ اسی اثناء میں شاہدنیازاپنے ماموں نعیم کے ہمراہ کارپرسوارآگئے

اورگن پوئنٹ پرجہانزیب بتول کو اغواء کرکے فرار ہوگئے پولیس سنانواں نے محمدعمیرکی مدعیت میں دوست شاہد نیاز کے خلاف مقدمہ نمبر28/20زیردفعہ 365بی درج کرکے اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر8کا رہائشی طالبعلم شاہ زیب غیور گزشتہ شام اپنے ہنڈا موٹرسائیکل 125نمبری4031ایم این ایم پر گھر سے اپنے پلاٹ قریشی ٹاؤن جارہا تھا کہ

قریشی ٹاؤن میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے گن پوئنٹ پرروک لیا اور گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے

پولیس سرکل کوٹ ادونے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی ملک اعظم کاشف کے والد جوکہ گزشتہ دنوں برضائے الٰہی وفات پاگئے تھے،

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل بروز اتوار

مدرسہ فیضان مدینہ کوٹ ادو نزد کالی پل ادا کیا جائے گی،دعا11بجے ہوگی۔

About The Author