کیا سندھ کالونی ہے جس کا آئی جی ہم تبدیل نہیں کر سکتے؟ بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کا آئی جی چٹکی بجاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے، کیا سندھ کوئی کالونی ہے جہاں ہم صوبے کا آئی جی تبدیل نہیں کر سکتے؟
دھابیجی میں پانی کے ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حصے کا پانی چوری ہو رہا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا، سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود منصوبے مکمل کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق نے کے فور کے لئے سندھ سے وعدہ کیا جو پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے کوئی پتھر بھی نہیں لگا، نیازی نے کہا تھا دو نہیں ایک پاکستان ، پالیسی دیکھو تو ایک نہیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود منصوبے مکمل کر رہی ہے، ہم عوام کی خدمت کا کام کرتے رہیں گے، کٹھ پتلی حکومت خود گر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو کوئی دھمکی نہیں دے رہے ، ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔وفاق کو سندھ کا حق چھیننے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ