پلوامہ
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کوائل فوجی اڈے میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکار سنیل کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق اس سے دو روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دیگر دو ساتھی جوانوں پر فائرنگ کے بعد خودکو گولی ماردی تھی ۔
جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 444 ہو گئی ہے۔
بے گناہ کشمیریوں پر جاری مظالم ، گھر اور کنبہ سے دورمقامات پر تعیناتی ، موسمی شدت اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی مایوسی کی وجہ سے بھی ہندوستانی فورسز کے اہلکاروں میں اس طرح کے واقعات متواتر رونما ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسزنے ترال کے رہائشی نوجوان جہانگیر احمد پرے پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کردیا ۔ جہانگیر پرے کو گزشتہ ہفتے ایک تصادم آرائی کے دوران گرفتار کیاگیا تھا
جس میں حزب کمانڈر حمادخان سمیت تین حریت پسند نوجوان شہید ہوگئے تھے ۔پولیس کے مطابق جہانگیر کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔جمعرات کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر پولیس نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ان کا تعلق جیش محمد سے تھا اور یہ ریاستی دارالحکومت میں 26 جنوری کو ہونے والی تقریبات میں کسی بڑے حملے کو انجام دینے کی سازش میں تھے۔
پولیس کے مطابق حال ہی میں شہر کے ہبک اور کشمیر یونیورسٹی کے پاس ہوئے حملے میں بھی یہ شدت پسند ملوث تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مزید کہا کہ دیگر حملوں میں بھی ان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری