دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ،،،، محمود اللہ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے ،،، پاکستان کے خلاف تینوں فارمیٹ کی سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم تین بار پاکستان آئے گی ،،،،،
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمود اللہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو اور مہدی حسن شامل ہیں۔
امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
بنگلادیشی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی، ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پہلے مرحلے میں بنگالی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں چوبیس، پچیس اور ستائیس جنوری کو کھیلے جائیں گے
جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔ بنگالی ٹائیگرز پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے فروری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پاکستان آئے گی۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر تیسری مرتبہ پاکستان آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل تین اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی