میگا پراجیکٹ سی آر بی سی لفٹ کنال سی پیک کا حصہ بنادیاگیا ،محمودخان
ڈیرہ اسماعیل خان:وزیر اعلی صوبہ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی صوبائی حکومت ہے جو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک پہلی ایکسپریس وے تعمیر کر کے دی گی جو 338 کلو میڑ پر محیط ہوگی اور تیس سوسے ساڑھے تین سو ارب روپے اس کی لاگت آئے گی ۔
اس کے ساتھ دوسرامیگا پراجیکٹ سی آر بی سی لفٹ کنال جس کے لئے ہم نے کوشش کی ۔میںوزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں جنہوںنے اسے سی پیک کا حصہ بنوادیا ہے ، ایک سو بیس ارب روپے کا یہ پراجیکٹ ہے جس سے دولاکھ 86 ہزار ایکٹر اراضی سیرا ب ہوگی جس سے نہ صرف ہماری جو غذائی قلت دور ہوجائے گی بلکہ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کا سبب ہوگا۔
سنگین مقدمات میں مطلوب 22اشتہاریوں سمیت 124مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے سٹی ، صدر، پروآ، پہاڑپور اور کلاچی کے علاقوں میں 27سرچ اپریشنز اچانک چھاپوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل و اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب 22اشتہاریوں سمیت 124مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 03کلاشنکوف ، 01کالاکوف،05رائفلز،24بندوق ،33پستول ، 04خنجر ، اور 1021 مختلف بور کے کارتوس برآمد کیے گئے ۔ اپریشنز کے دوران ضلع بھر میں کرایہ کے 2347مکانات اور1696مرتبہ ہوٹلز کو چیک کیا گیا
جن میں مقیم 29غیر رجسٹرڈ افراد اور 02ہوٹلوں کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے
ریسکیو 1122کے چارزیر تعمیر ریسکیو سٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر سردار علی امین گنڈا پوراورایم این اے محمد یعقوب شیخ کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122کے چارزیر تعمیر ریسکیو سٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان میں 144ملین سے زائد کی لاگت سے دریائے سندھ ، پروآ روڈ ، دین پور اور درا زندہ کے مقام پر ریسکیو سٹیشنز قائم کر رہی ہے
جس سے 2لاکھ سے زائد کی آبادی کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی ۔
پولیس کا فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ کے نواحی علاقہ امیر سٹی میں مکان کے اندر قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، خاتون سمیت دو افراد کو موقع سے گرفتارکر لیاگیا ، مانع حمل ادویات اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
تھانہ کینٹ کی حدود امیر سٹی میں بدکاری کے لئے قائم فحاشی کا اڈے کی اطلاع پر پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا اور کاروائی کے دوران مکان میں موجود خاتون کو نوجوان کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے چھاپے کے دوران مکان سے مانع حمل ادویات ٹائمنگ کریم سمیت دیگر سامان فحاشی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
گھر سے بھاگ کر شادی کا بھیانک انجام ، جوانسال دوشیزہ کی قتل شدہ لاش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) گھر سے بھاگ کر شادی کا بھیانک انجام ، نہر سی آر بی سی جوانسال دوشیزہ کی قتل شدہ لاش برآمد،دوشیزہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیاگیا ،پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں علاقہ نیو چورہ کے رہائشی38سالہ عبدالقیوم ولد غلام حسن نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ کہ 17دسمبر2019ءکو وہ مزدوری کی غرض سے گھر سے باہر چلا گیا
جب وآپس گھر آیا تو اپنی بیوی سے جوانسال بیٹی (ث بی بی) کے گھر میں موجود نہ پانے پر اس کے بارے میں پوچھاتو اس نے بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے،
پیمرا کی عدم توجہی ،سیٹلائٹ چینلز پر فحش اشتہارات کی بھر مار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پیمرا کی عدم توجہی ،سیٹلائٹ چینلز پر فحش اشتہارات کی بھر مار ،نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی ،عوامی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے عریانی پھیلانے کے مرتکب فحش چینلز کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ،
تفصیلات کے مطابق ٹی وی چینلز جن کو معاشرے میں اب بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور کوئی گھر ایسا نہیں جہاں ٹیلیویژن نہ دیکاھ جاتاہو ،کئی کئی گھروں میں تین چار ٹیلیویژن موجود ہیں جس سے گھر کے افراد آگاہی سے مستفید ہورہے ہیں ۔
زیادہ تر بچوں کی تعداد کا رٹونز اور انٹر ٹینمنٹ کے پروگرام دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ،بیشتر ٹی وی چینلز دوران پروگرام کمرشل اشتہارات میں انتہائی غیر اخلاقی فحش اور گھٹیا اشتہارات نشر کرتے ہیں کہ بچے والدین اور والدین بچوں کے سامنے شرمندہ ہوجاتے ہیں
: تندورمالکان کی لوٹ مار ،دس روپے میں اسی گرام روٹی کی فروخت کھلے عام جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چیک اینڈ بیلنس کا نظام فیل ،تندورمالکان کی لوٹ مار عروج پر ،دس روپے میں اسی گرام روٹی کی فروخت کھلے عام جاری ،
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور من مانی کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے باعث انہوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے ۔سرکاری طور پر 150 گرام وزن روٹی کا ریٹ دس روپے مقرر کیاگیا
لیکن انتہائی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس روپے میں اسی گرام وزن کی روٹی فروخت کی جارہی ہے جس کی چیکنگ کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظام نہیں ہے ۔
۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور تندور مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات.21 2020 مکمل
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات.21 2020 کے لئے بہترین صحافتی کارکردگی کی بنا پر محمد یٰسین قریشی صدر ، سرپرست اعلیٰ سردار عبدالحمید بلوچ جبکہ جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، ۔ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ انتخابات سال.21 2020 مکمل ہو گئے ،
صدر محمد یٰسین قریشی، سرپرست اعلی سردار عبدالحمید بلوچ ،جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم ،سنیئر نائب صدرمحمد صادق نوشاد ،نائب صدر ابو معظم ترابی ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد کامران ،جائنٹ سیکرٹری حاجی لطیف الرحمٰن ،فنانس سیکرٹری وارث بلوچ اور پریس سیکرٹری گوہر غنچہ منتخب ہوگئے ہیں ۔
اس موقع پر معروف صحافی وسابق صدر احمد خان کامرانی نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپناکردار ادا کرے۔
افغان شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ نے افغان شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،ملزم کی جانب سے عدنان زکوڑی ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت کی پیروی کی۔
اس موقع پر عدنان زکوڑی ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے مدت قیام میں 23مارچ 2020 تک توسیع ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 فارن ایکٹ کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر نہیں ہوتا
۔کیونکہ منسٹری آف سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں 23مارچ 2020 درج ہے ۔
ا نہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر پراسیکوشن کیجانب سے ملزم کا چالان مکمل جمع کرنے کیساتھ معزز عدالت میں ملزم کے ڈسچارج کی درخواست گزار ی جائے گی جس کے تحت ملزم کو مقدمہ میں ڈسچارج کرایاجائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون