نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بوٹ کیوں دکھایا؟ پیمرا نے کاشف عباسی پر 60 دن کے لئے پابندی لگا دی

خیال رہے کہ مذکورہ وفاقی وزیر ستائیس فروری کو گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے گرے ہوئے طیارے پر تصویر بنوانے پہنچ گئے تھے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےآر وائی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طرف سے ٹاک شو کے دوران فوجی بوٹ میز پر رکھنے کے واقعہ پر ٹی وی پروگرام کے میزبان کاشف عباسی پر ساٹھ دن تک پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اپنے حکم میں پیمرا نے کہا کہ پروگرام کے میزبان کا رویہ نہایت غیر پیشہ وارانہ تھا۔ وہ ایک وفاقی وزیر کی طرف سے ایک ریاستی ادارے کے خلاف ہتک آمیز رویہ پر مسکراتے رہے اور دوسرے شرکا کے اٹھ کر چلے جانے کے باوجود انہوں نے پروگرام جاری رکھا۔

واضح رہےکہ  نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں جب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جوتا میز پر رکھا تو اس وقت پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ نون کے سینیٹر جاوید عباسی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر کی اس حرکت پر وہ دونوں رہنما پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے فیصل واوڈا کی اس حرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذھین انسان ہیں جنہوں جس نے ایک ہی جھٹکے میں فوج ، پی ٹی آئی عمران خان اور اپوزیشن سب کو رگڑا مار دیا ۔

فیصل واوڈا کراچی میں چینی قونصلیٹ کے پاس دھماکے میں خودکار اسلحہ لے کر پہنچ گئے تھے جبکہ بالا کوٹ میں بھارتی بمباری کی جگہ پر منع کئے جانے کے باوجود بالا کوٹ جا کر گن لہرانے لگے تھے۔

خیال رہے کہ مذکورہ وفاقی وزیر ستائیس فروری کو گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے گرے ہوئے طیارے پر تصویر بنوانے پہنچ گئے تھے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کے ساتھ ناقابل یقین وعدے کئے۔ اس سے قبل وہ ایک اور ٹی وی چینل پر کئی ہزار افراد کے قتل کئے جانے کی پیش گوئی کر کے سرا سیمگی پھیلا چکے ہیں۔

پھر ایک چینل پر کہا اور لکھ کے دیا کہ 4 ہفتوں میں اتنی ملازمتیں ہونگی کہ باہر سے لوگ بلانے پڑیں گے ۔

About The Author