نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر کے صحت افزا مقام سونامرگ میں آرمی کو ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیرکی اجازت

سونامرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جو مسترد کردی گئی

مقبوضہ کشمیر کے صحت افزا مقام سونامرگ میں آرمی کو ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیرکی اجازت

سرینگر،

بھارت میں سپریم کورٹ نے فوج کو مشہور صحت افزا مقام سونامرگ میں ٹرانزٹ کیمپ بنانے کی اجازت دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل ہائیکورٹ نے ایک حکم میں اس کی اجازت دی تھی جس کے خلاف ، سونامرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جو مسترد کردی گئی ۔

یہ احکامات سونامرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایک خصوصی درخواست پر ڈویژن بنچ کے جسٹس موہن ایم شانتناگودر اور سبھاش ریڈی نے دئے۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے گذشتہ سال 3 جولائی کو فوج کو اجازت دی تھی کہ وہ وسطی کشمیر کے ضلع میں ماحولیاتی طور پر ایک صحت افزا مقام سونامرگ میں ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیر کرے۔

فوج نے موقف پیش کیا تھا کہ 1998 سے سونامارگ میں ایک ٹرانزٹ کیمپ چل رہا ہے جو وسط اپریل سے وسط دسمبر تک چلتا ہے ۔

ذرائع  کے مطابق ہائی کورٹ نے کہا تھاکہ درخواست گزار (فوج) کو سونامرگ میں ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیر میں اضافے کی اجازت ہے جیسا کہ بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی(بی او سی اے)کو 12 دسمبر 2018 کو تجویز میں پیش کیا گیا ہے۔”

About The Author