وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ شریف کے ملتان میں رہائش پزیر چھیاسی سالہ بابا رمضان ثانی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہوں نے بابا رمضان ثانی کی ذہانت سے متاثر ہو کر انہیں 50ہزار روپے کیش انعام دیا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو بابا رمضان ثانی تک انعام پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے کیش انعام بابا رمضان ثانی کے حوالے کیا ۔
بابا رمضان ثانی چھیاسی سال کی عمر میں پیٹ پالنے کے لیے اب بھی محنت مشقت کرتے ہیں۔ وہ 1935میں تونسہ کی بستی جڑھ لغاری میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم بستی بزدار تونسہ سے حاصل کی ۔ بابا رمضان نے مڈل کا امتحان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے والد مرحوم فتح محمد بزدار کے ہمراہ تونسہ میں دیا تھا۔
بابا رمضان یکم مارچ 1955میں روزگار کے لئے ملتان آگئے تھے اور انہوں نے ملتان میں 25 روپے ماہوار پر اخبار فروش کے ہاں ملازمت اختیار کی۔
اب وہ 66 سال سے سائیکل پر اخبار فروشی کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔بابا رمضان اپنی ذہانت اور یادداشت کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ان کی ریاضی کے اعدادوشمار بارے ویڈو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے۔وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ان کی سیاست کے ابتدائی دنوں میں 22سال قبل ملتان میں کھانا بھی کھاچکے ہیں۔
بابا رمضان کے بقول ہر فرد کو اپنی آمدنی کے پانچویں حصہ کی بچت کرنی چاہئے وہ کہتے ہیں کہ اگر پاکستان کی آمدنی کا پانچواں حصہ بچایا جاتا تو ملک ترقی یافتہ ہوتا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
ڈیلی سویل ٻیٹھک: سندھ ساگر نال ہمیشاں.. ݙوجھادرشن
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون