ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کسی دباو میں نہیں آئی ،عدالت نے دل کی بات کہی:کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

حکومت نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت عدالت کسی دبا ومیں نہیں آئی

نئی دہلی،

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے تناظر میں آئے سپریم کورٹ کے حکم کی تعریف کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ

حکومت نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت عدالت کسی دبا ومیں نہیں آئی۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر آزاد نے کہاکہ ہم فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ پہلی بار ہے کہ عدالت عظمی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی دل کی بات کہی ہے۔اس نے لوگوں کی نبض پکڑ لی ہے۔

میں تاریخی فیصلے کے لئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔پورے ملک خاص طور پر جموں کشمیر کے لوگ اس کے لئے انتظار کر رہے تھے۔

ذرائع  کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ کو مرکز کے انتظام علاقے میں پابندی عائد تمام احکامات کی ایک ہفتے میں جائزہ لینے کا حکم دیا اور انٹرنیٹ کے استعمال کو آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت بنیادی حقوق کا حصہ بتایا۔

About The Author