نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوشش سرینگر میں طلبا کے مظاہرے

غیر ملکی سفیروں کا حالیہ دورہ کشمیر بھارتی سفارتکاری کی ایک اور بے سود مشق ہے

غیر ملکی سفیرو ں کا دورہ :کشمیر کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوشش
سرینگر میں طلبا کے مظاہرے

سرینگر،

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں (گیلانی اور میرواعظ)اورحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے نئی دلی میں مقیم سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرا کے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی ہے۔

حریت رہنماپروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہ دنیا تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والے حالیہ اجلاسوں سے اچھی طرح باخبر ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت میں مقیم غیر ملکی سفیروں کو تنازعہ کشمیر کے حل ، مقبوضہ کشمیر کے قصبوں اور شہروں سے بھارتی فوج کے انخلا اور علاقے میں نافذ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی پر زور دینا چاہیے ۔

غیر ملکی سفیروں کا حالیہ دورہ کشمیر بھارتی سفارتکاری کی ایک اور بے سود مشق ہے
انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما کپل سبل نے نئی دلی میں مقیم پندرہ ملکوں کے سفیروں کو سخت ترین نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورے کرانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

ذرائع کے مطابق کپل سبل نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران غیر ملکی سفیروں کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے نریندر مودی سے سوال کیاکہ اگر

بھارت سے باہر کے لوگ کشمیریوں سے ملنے کا حق رکھتے ہیں تو بھارتی سیاست دانوں کو کیوں ان سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔

About The Author