نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر منی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک کا اچانک دورہ کیا

انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اورموجود ادویات اور ریکارڈ کا موازنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موجود مریضوں اور لواحقین سے فراہم طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ممبر بورڈ آف ریونیو نصیر شاہ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرتے ہوئے کمشنر آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور ریونیو معاملات کا جائزہ لیا.

اجلاس میں اے سی جی محمد صفات اللہ،ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور اے ڈی ایل آرز نے شرکت کی.

ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سرکاری واجبات کی وصولی اور دیگر ریونیو معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ

ڈویژن بھر کے مواضعات کو آن لائن کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔چاروں اضلاع میں نمبرداروں کی خالی آسامیاں پر کی جائیں۔

ممبر بورڈ آف ریونیو نصیر شاہ نے کہا کہ انتقالات فیس،مالیہ،آبیانہ،تاوان،سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر واجبات سو فیصد وصول کرائے جائیں۔

واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت دیگر قانونی اقدامات کئے جائیں۔ممبر بورڈ آف ریونیو نصیر شاہ نے کہا کہ

اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوام اور سائلین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

فرد ملکیت کے اجراء سمیت جائیداد کی خریدوفروخت کے طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ تعلیمی معیا راور ضلع کی صوبہ میں درجہ بندی بہتر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران او ر اساتذہ کو کردارادا کرنا ہوگا.

تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور این ایس بی فنڈکا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازیخان میں محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر / ڈی ایم او محمد اسدچانڈیہ، سی ای او تعلیم شمشیر احمد، ڈی ای اوز مہر سراج الدین، محمد نصراللہ سرانی، شہلا جبیں کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای اوز محمد فاروق اکبر، چودھری شاہد سلیم، عامر اسلم، شائستہ کوثر، رفعت شاہین، محمد رمضان لغاری اور ایجوکیشن افسران موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے. انہوں نے بہتر کارکردگی کے حامل ای اوز کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور ناقص کارکردگی کے حامل اے ای اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کی بروقت حاضری یقینی بنانے سمیت وزیر اعلی کے تمام انڈیکیٹرز کو پورا کیا جائے.

ضرورت کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے. اس موقع پر سی ای اوتعلیم شمشیر احمد اور ڈی ایم او محمد اسد چانڈیہ نے بھی خطاب کیا.


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن لیہ ایوب خان نے

بلاک آفیسر جنگلات صداقت علی و دیگر کے ہمراہ چک نمبر 116ٹی ڈی اے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کا پانچ ایکڑ رقبہ ناجائز قابض چودھری محمد طارق سے واگزار کرا کے

محکمہ کے حوالے کیا.اس موقع پر ایک کروڑ روپے تاوان کی بھی سفارشات بھیجی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر انٹی کرپشن کی ٹیموں نے تین مقامات سے تقریبا 901 کنال 28 مرلے ناجائز قابضین سے واگزار کراکر محکموں کے حوالے کردئیے

دھوکہ دہی سے خاتون کا رقبہ ہتھیانے والا یوسی ناظم بھی گرفت میں آگیامراسلہ کے مطابق موضع معلوم تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک کروڑ روپے مالیت کا 756 کنال 12 مرلے،تحصیل جتوئی میں دومقامات سے145 کنال 16 مرلے واگزار کراکر محکمہ کے حوالے کردئیے۔

مراسلہ کے مطابق ٹیم نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا نیموضع موچی والا تحصیل جتوئی میں ساڑھے 17 لاکھ روپے مالیت کا 27 کنال 17 مرلے ناجائز قابضین سردار علی ڈوگر وغیرہ سے سرکاری رقبہ ناجائز قابض حاجی احمد بخش سے ہل چلا کر واگزار کرالیا ۔

دریں اثناء موضع جھگی والا میں ایک کروڑ دو لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کا 117 کنال 19 مرلیواگزار کرائے جبکہ انٹی کرپشن لیہ کی ٹیم نے ناجائز قابضین غلام قاسم وغیرہ سے دو کروڑ روپے مالیت کا 9 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا۔

علاوہ ازیں انٹی کرپشن ٹیم مظفر گڑھ نے دھوکہ دہی، جعلسازی اور محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے خاتون صغراں بی بی کا 29 کنال رقبہ اپنے نام کرانے والے سابق یوسی ناظم الطاف اکبر کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ٹیم نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے نائب قاصد محمد اسلم کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس لائن شہداء ہال میں سرکل آفیسران، ایس ایچ اوز سمیت تفتیشی آفیسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔دوران میٹنگ ڈی پی او نے تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں۔

تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے۔

موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں۔

مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔


ڈیرہ غازیخان

قصبہ پائیگاہ میں ہوٹل پر مضرصحت سوپ پینے سے 5افراد کی حالت غیر،ریسکیو اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ابتدائی تحقیقات کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہسپتال پہنچنے کے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ موضع پائیگاہ میں سوپ پینے سے پانچ افراد رفعت بی بی زوجہ ربنواز،مہک فاطمہ، ہادیہ بی بی، ایمان، ریحان کی حالت خراب ہوگئی ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے بعدٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا

مضر صحت سوپ پینے کی خبر کی اطاع ملنے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے فوری نوٹس لے لیا اور فوڈ اتھارٹی ٹیم کو ہسپتال پہنچنے کا حکم دیا

اور واقعہ کے متعلق ابتدائی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز،مریضوں اور اہلخانہ سے مکمل معلومات حاصل کرکے اصل حقائق کا تعین کیا جائے گا

متعلقہ دکان سے سوپ کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جائیں گے عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ٹیچنگ ہسپتال پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات اکٹھی کرتے ہوئے

ہوٹل سے سوپ کے نمونے بھی حاصل کر لئے ہیں۔ مزید تحقیق کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و ڈائریکٹر محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ خواجہ محمد یونس نے چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق ڈپٹی میئر میو نسپل کارپوریشن ڈی جی خان شیخ اسرار احمد کے جواں سال بھتیجے کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے اظہار تعزیت کی

اور اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کرائی اور مرحوم کے دیگر ورثا اور والدین سے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا

اور ان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی اس موقع پر صدر چیمبر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال،

سابق سینئر نائب صدر چیمبر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،مرزا محمد اقبال،شیخ محمد طاہر معراج،خواجہ طاہر اور محمد مجاہد ملک سیکرٹری جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان

جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کی مجلسِ شوریٰ کے انتخابات مکمل، ناظم انتخاب، ضلعی جنرل سیکرٹری غنا محمد گجر نے انتخابی کمیٹی کے ارکان منیر احمد کلاچی اور شیخ عبدالستار کی موجودگی میں گنتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا،

ڈیرہ غازی خان سے شیخ عثمان فاروق، انجینئر سجاد احمد بلوچ،شیخ سعد فاروق،کوٹ چھٹہ سے رانا محمد انیس قمر، شادن لُنڈ سے جاوید اقبال اخوان، تونسہ شریف سے اعجاز حسین لنگاہ،

فدا محمد گجر، مظہر محمود ایڈووکیٹ، وہوا سے حفیظ اللہ قیصرانی، کوٹ قیصرانی سے سیف اللہ قیصرانی، ناڑی ریتڑہ سے ڈاکٹر حافظ محمد رفیق اور سوکڑ سے ایاز حیدر ملغانی منتخب ہوگئے،

امیر ضلع جاوید اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ نومنتخب مجلسِ شوریٰ کا افتتاحی اجلاس رواں ماہ میں منعقد ہوگا،

جس میں حلف برداری کے علاوہ نئے سال کے منصوبہ عمل کی منظوری دی جائے گی۔

About The Author