نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، رانا ثنااللہ کی فیملی بھی شامل تفتیش

وراثت کے ساتھ فیملی ممبرز کو گفٹس اور اثاثے منتقل کرنے بارے بھی پوچھا گیا ہے، غیر ملکی دوروں سے متعلق بھی تفصیلات لف کرنے کا کہا گیا ہے۔

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں رانا ثناءاللہ کے بعد انکی اہلیہ، بیٹی اور داماد کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق  وزیرقانون  پنجاب  کے داماد شہریار خان اور انکی بیٹی فائدہ  اٹھانے  والوں  میں  شامل  ہیں ۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناءاللہ کیخلاف تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ۔

رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ، بیٹی اقرا ثنا اور داماد شہریار خان کو شامل تفتیش کر لیا  گیا۔۔۔۔زرائع کا کہنا ہے کہ  اٹھائیس جنوری کو رانا ثناءاللہ کیجانب سے اثاثہ جات فارم جمع ہونے کے بعد انکی فیملی کے اراکین کو بھی اثاثہ جات فارم جاری کیے جائیں گے۔ 

نیب  ذرائع کا کہنا ہے  کہ رانا ثناءاللہ کے داماد اور بیٹی انکے  بینفشری  ہیں۔۔۔۔ رانا شہریار کے بنک اکاونٹس، انکم ٹیکس گوشواروں اور بزنس کی تفصیلات حاصل کرنے کےلیے مختلف اداروں کو خطوط بھی لکھ دئیے گیے ہیں ۔

رانا ثناءاللہ سے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کا ریکارڈ، بیس سال میں کتنا انکم ٹیکس دیا اور کتنی دولت کمائی؟ مشترکہ پراپرٹی، کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ 

رانا ثناءاللہ کو اثاثہ جات فارم میں والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شیئرز کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وراثت کے ساتھ فیملی ممبرز کو گفٹس اور اثاثے منتقل کرنے بارے بھی پوچھا گیا ہے، غیر ملکی دوروں سے متعلق بھی تفصیلات لف کرنے کا کہا گیا ہے۔

About The Author