ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ تین روز بعد بحال

سرینگر قومی شاہراہ کو تین بجے دوبارہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے

جموں،

مسلسل تین روز آمد رفت بند کے بعد جموں و کشمیر کو بھارت کے ساتھ جوڑ نے والی 270 کلو میٹر لمبی جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کو تین بجے دوبارہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ رامبن کے قریب ڈیگڈول کے مقام پر بدھ کے روز لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے شاہراہ کو آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن اجے آنند کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق جموں کی طرف مسافر بردار گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کے بعد وادی کی طرف مسافر بردار گاڑیاں کو چھوڑا جائے گا۔

شاہراہ پر گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے، ادھمپور اور قاضی کنڈ سے آگے جانے کی کسی گاڑی کو اجازت نہیں دی جائیگی’۔

About The Author