راجوری:جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے لمبیری علاقے میں ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک، جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کے لمبیری علاقے میں آج بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سرنکوٹ سے جموں جا نے والی بس تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 6 افراد کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی شخص نے سندر بنی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں سندر بنی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اس معاملے میں ضلع انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔یہ حادثہ دوپہر تقریبا 2 بجے کے قریب پیش آیا، بس سڑک سے نیچے گہری کھائی میں گرگئی ،جس کے بعد مسافروں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
سرنکوٹ سے جموں جا نے والی بس تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ