ٹی وی چینل نے سکھوں کے اعتراض کے بعد ڈرامے سے قابل اعتراض حصوں کو ہٹا دیا
امرتسر:
ایک نجی ٹی وی چینل نے دہلی اقلیتی کمیشن کی ہدایت پر اپنے سیریل چھوٹی سردارنی میں مبینہ توہین مذہب والے تمام پروموز کو ہٹا دیا ہے۔
زرائع کے مطابق دہلی میں مقیم سکھ وکیل نینا سنگھ ، جو وراثت سکھ ازم ٹرسٹ کی ممبر بھی ہیں، نے بتایا کہ ٹرسٹ اور سکھ سنگت کی جانب سے ، میں نے دہلی اقلیتی کمیشن میں، 17 جولائی ، 2019 کوٹی وی سیریل ‘چھوٹی سردارنی’ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔
جس کے بعد ٹی وی چینل نے سکھ مذہب کے متعلق تمام توہین آمیز حوالوں ، پانچ کاکروں ، اور گرودوارے کے غلط استعمال کو ختم کرنے سے متعلق 26 دسمبر کو اپنا تفصیلی حلف نامہ جمع کروایا۔
سیریل نشر کرنے سے پہلے ، مرکزی اداکارہ نے پانچ کاکڑدکھائے تھے ۔ اور اسے گردوارہ کے سامنے کھڑی حاملہ دلہن کے طور پر دکھایا گیا تھا۔
نینا نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات ، دہلی اقلیتی کمیشن اور دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیشن کے علاوہ دیگر دو اداروں نے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔
کمیشن نے معاملے کوسنااورٹی وی چینل کے حکام اور مالڈ گرودوارہ اور کھر گرودوارہ ممبئی کے صدر اور انتظامیہ کو مزارات کے مقدس احاطے کا غلط استعمال کرنے پر طلب کر لیا۔
حاملہ دلہن کی شادی کا منظر ملاد گوردوارہ میں شوٹ کیا گیا تھا ، جبکہ تشہیراتی پروگرام کی شوٹنگ کھر گوردوارہ میں کی گئی تھی
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری