شہباز شریف کی مشکلات کم نہ ہوئیں،، احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب کو سات جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیشی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر خان نے تحریری حکم جاری کیا،، جس میں لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں،، ان کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔
عدالت نے صدر مسلم لیگ ن کو سات جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو آخری موقع دیا دیا جاتا ہے،،، آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں
شہباز شریف کی کمر میں درد کے باعث لیگی وکلاء نے بارہ نومبر کو حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی،، اٹھائیس نومبر اور بارہ دسمبر کو نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جانے پر حاضری سے استثنی مانگا گیا،، گزشتہ روز ایک بار پھروکلاء ہڑتال کا جواز بنا کر حاضری معافی کی درخواست دی گئی،، عدالت نے آخری بار اپیل منظور کی
آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف سمیت دس ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،، اب تک کیس میں چھ گواہان نے بیانات قلمبند کروائے ہیں،،، نیب کے مطابق آشیانہ اقبال کیلئے سولہ ہزار شہریوں نے اکسٹھ کروڑ جمع کروائے مگر تین سال بعد بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ