جلہ آرائیں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،بیٹا باپ کا قاتل نکلا۔
مقدمہ نمبر 357/19مورخہ 27-10-19بجرم302ت پ تھانہ جلہ ارائیں
مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر درج کروائی کہ دکان پر کوئی نامعلوم شخص نے اسکے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔بیٹے نے باپ کو قتل کرنے اور ڈرامہ کرنے کا اعتراف کرتے بتایا اس کے والد نے دوسری شادی کی جس پر قتل کیا۔
مسمی شیخ عبدالمالک مقتول نے عرصہ40سال سے چک نمبر 360ڈبلیو بی المعروف 7چک میں جنرل سٹور بنا رکھا تھا۔ اور اس جنرل سٹور کو چلا کر اپنے بچوں کا گذراوقات کرتا تھا۔ شیخ عبدالمالک پہلے سے شادی شدہ تھا جس سے اس کے بچے اور بچیاں جوا ن تھیں شیخ عبدالمالک مقتول جب چک نمبر 360ڈبلیو بی میں جنرل سٹور چلا رہا تھا
اسی دوران اس نے خفیہ طور پر اپنے سابقہ بیوی اور بچوں کے بتلائے بغیر ہی مسماۃ نسیم بی بی سے نکاح کرلیا اور اسی چک میں اس نے پلاٹ حاصل کرکے اس نے اس پر تعمیر شروع کررکھی تھی اور اپنے سابقہ بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ نہ دے رہا تھا اور اس کی سابقہ بیوی اور بچوں کو خفیہ ذرائع سے جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ اس کے والد نے نسیم بی بی سے نکاح کرلیا اور اسے مکان تعمیر کرکے دے رہا ہے۔
مورخہ 27-10-19کو مغر ب ویلے 15پر کال موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر آیا ہے۔ اور شیخ عبدالمالک کو دکان پر پسٹل سے فائر مار کر قتل کر گیا ہے۔ جس پر مقامی پولیس تھانہ جلہ ارئیں موقع پر پہنچی تو اس کا بیٹا نصراللہ اور اس کے دیگر رشتہ داران آگئے شیخ نصراللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر اور SP انویسٹی گیشن سید محمد عباس کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے زیر نگرانیDSPدنیاپو غلام دستگیر اور ایس ایچ او جلہ آرائیں قمر ضیا پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے آئی ٹی کی مدد سے دو پہلووں پر کام کیا ایک پہلو یہ تھا کہ
مسماۃ نسیم بی بی کا جو منگیتر فاروق تھا اس کی نقل حرکت پر کام شروع کر دیا اور شیخ عبدالمالک کے پہلے بیٹے اور اس کے رشتہ داران پر بھی کام شروع کر دیا اس ٹیم نے آئی ٹی کی مدد سے عرفان ولد نذیر احمد قوم ڈاہا کو قابو کرکے انٹیروگیٹ کیا اس نے شیخ عبدالمالک مقتول کے قتل کرنے کی تمام کہانی بتلا دی کہ اس کے بیٹے محمد نصراللہ کو رنج تھا کہ اس کا والد شیخ عبدالمالک مقتول اپنی تمام جائیداد اپنی دوسری بیوی مسماۃ نسیم بی بی کے نام کروا دے گا اس رنج کی وجہ سے محمد نصراللہ نے عرفان ولد نذیر ڈاہا اور خضر ولد رفیع کانجو کو رقم مبلغ 350000/-روپے مسجد میں بیٹھ کر حلف دیا
اور یقین دہانی کرائی کہ میں خود ہی مدعی بن جاوں گا اور آپ پر کوئی بھی آنچ نہ آنے دوں گا۔ اس کے والد عبدالمالک کو قتل کردیں۔ جس پر دونوں نے رقم وصول کرکے حامی بھر لی۔ اور عرفان ولد نذیر قوم ڈاہا اور خضر ولد رفیع کانجو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے فائر مار کر قتل کرکے فرار ہوگئے۔ ہر سہ ملزمان کو مقدمہ ہذاء میں گرفتا ر کرلیا۔
جنہوں نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ علاقہ کی عوام نے اس قتل کے اصل ملزمان کو ٹریس کرنے پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر اور جلہ آرائیں پولیس کی شب و روز محنت اور کارکردگی کو سراہا ہے۔
ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ پولیس کیلئے یہ کیس ٹریس کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھاتفتیشی ٹیم نے باریک بینی سے ہر اینگل کا جائزہ لیا اور مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو ٹریس کیا۔
انشاء اللہ ہم ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔ڈی پی او لودہراں ملک جمیل ظفر نے اندھے قتل کو ٹریس کر نے والے انسپکٹر قمر ضیاایس ایچ او جلہ آرائیں، سب انسپکٹر محمد اعجاز اور ٹیم کے لئے شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون