نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکرٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

عابد علی اور شان مسعود کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 278 رنز بنے۔ یہ پاکستان کی جانب سے دوسری بڑی اوپننگ پارٹنر شپ تھی ۔

پاکستان نے سری لنکا کو 263رنز سے شکست دیکر 13سال بعد ہوم سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان کے نسیم شاہ نے 5وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ بالر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

کراچی ٹیسٹ اتوار کو بھی ریکارڈز کے نام رہا ۔ پاکستانی بلے بازوں نے سری لنکا کے خلاف رنز کے انبار لگا دیے ۔ بابر اعظم نے چوتھی سنچری بھی اتوار کو بنائی ۔ کپتانی سنبھالنے کے بعد اظہر علی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔

کراچی ٹیسٹ میں پہلی دو اننگز باؤلرز کے نام رہیں تو پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز کو  اپنی بیٹنگ سے یادگار بنا دیا ۔

اتوار کا دن ایک مرتبہ پھر بابر اعظم کے لیے خوش قسمت رہا ۔

انہوں نے اپنی چوتھی سینچری بھی اتوار کے روز ہی بنائی ۔

دو ہزار سولہ کے بعد پہلی مرتبہ بابر اعظم کی اوسط چالیس سے بڑھی ۔

دو سال کے دوران ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے بلے بازوں میں ان کی ایوریج سب سے زیادہ اکسٹھ اعشاریہ چھ صفر ہے ۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اظہر علی  کی کارکردگی کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی تاہم  کراچی ٹیسٹ میں وہ بھی سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستانی کپتان نے گزشتہ چھ کلینڈر ایئرز کے دوران ہر سال کم سے کم ایک سینچری بنانے کا ریکارڈ قائم رکھا ۔

پاکستان نے پانچ سو تین رنز بنانے کے لیے صرف تین وکٹوں کا نقصان اٹھایا ۔

تین وکٹوں کے نقصان پر یہ پاکستان کا چوتھا بڑا اسکور ہے ۔

کراچی ٹیسٹ میں 18 برس بعد پاکستانی اوپنگ جوڑی نے سنچریاں بنائیں۔

 عابد علی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری اسکور کر کے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

عابد علی اور شان مسعود کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 278 رنز بنے۔ یہ پاکستان کی جانب سے دوسری بڑی اوپننگ پارٹنر شپ تھی ۔

عابد علی مختصر کیریر میں تین سو اکیس رنز بنا کر پاکستان کی طرف سے دو ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹس مین بن گئے ۔

پاکستانی اوپنرز نے دوسری اننگز میں پوری ٹیم کے پہلی اننگز کے مجموعی اسکور سے زیادہ رنز بنائے ۔

About The Author