نومبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی جانب سے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ، اس ضمن میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت لیڈیز پولیس،

بی ڈی یو، واک تھرو گیٹس اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ساتھ مجموعی طور پر تین سو سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے، اقلیتی برادری اور ان کے عبادت گاہوں کی سکیورٹی اولین

ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او ڈیرہ حافظ واحد محمود نے کرسمس کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ

ڈیرہ پولیس تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے پرامن انعقاد کی خاطر شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں واقع تمام مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی

فراہم کر دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق اے ٹی ایس، آر آر ایف، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کی

بھاری نفری تعینات کی جا ئیگی جس میں مجموعی طور پر تین سو سے زائد پولیس افسران وجوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ا نہوں نے کہا کہ کرسمس کے دن خصوصی سروسز کے پیش نظر تمام چرچز کو بی ڈی یو

اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ذریعے سویپنگ کی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی عبادات میں شامل مسیحی افراد اور چرچ کی حفاظت کے لئے تین حصار پر مشتمل سکیورٹی لئیر ترتیب دی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا

کہ ڈیرہ پولیس اقلیتی برادری کے تحفظ سے غافل نہیں ہے، سکیورٹی کو مزید جامع بنانے کی خاطر شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے تمام چرچز کی سی سی ٹی وی

کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی،ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں لہذا آپ بھی اپنے نوجوانوںکو درس دیں کہ وہ کرسمس کی رسومات

انتہائی پرامن ،محبت اور بھائی چارے سے سرانجام دیں۔کوئی ایسا قول وفعل نہ کیا جائے جس سے کسی دوسرے کی دل شکنی ہوا اور امن وامان میں خلل آئے۔ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی ہے اگر کسی بھی

طرف سے ہوئی فائرنگ ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭
راﺅنڈ لاہورجانے والی خواتین کی جماعت المناک ٹریفک حادثے کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تبلیغی جماعت میں راﺅنڈ لاہورجانے والی خواتین کی جماعت المناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی ،تبلیغی جماعت کی فلائنگ کوچ اور سرکاری پک گاڑی میں خوفناک تصادم کے

نتیجے میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ،07خواتین سمیت 17 افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،خواتین سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک ،ضلع ٹانک سے07

خواتین اور07 مردوں سمیت 14 افراد کی جماعت اسپیشل فلائنگ کوچ میں سوار ہوکر تبلیغی جماعت میں چالیس روزہ(چلہ ) کے لئے راﺅنڈ لاہور جارہی تھی کہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ پوٹہ اور چہکان کے درمیان

پہنچنے پر فلائنگ

کوچ بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی سرکاری پک اپ گاڑی کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور58 سالہ سیدمامور شاہ ولد میان شاہ سید سکنہ پنگ کوٹ ٹانک موقع پر ہی جاں

بحق ہوگیا جبکہ فلائنگ کوچ میں سوار تبلیغی جماعت کی07 خواتین وسیم بی بی زوجہ محمود خان محسود سکنہ ٹانک ،زیتون بی بی زوجہ امیر محمد محسود سکنہ ٹانک ،سخاوت بی بی زوجہ سردار حسین محسود سکنہ پٹھان کوٹ ٹانک

،بخارہ بی بی زوجہ حنیف محسود سکنہ ٹانک ،لانگ بی بی زوجہ غلام بادشاہ قوم بھٹنی سکنہ وزیر آباد ٹانک ،ناشاد بی بی زوجہ رحم الدین بیٹنی سکنہ عمر خیل ٹانک ، میر مالہ بی بی زوجہ مجیب الرحمان اور 07 مردمحمود ولد جلابت

خان محسود سکنہ سراروغہ جنوبی وزیر ستان،امیر محمد ولد بخت جان محسود سکنہ ٹانک ،مجیب الرحمٰن ولد ابراہیم محسود سکنہ پٹھان کوٹ ،زاہدین ولد عمل دین قوم محسود سکنہ ٹانک ،محمد حنیف ولد حاجی شامر خان محسودسکنہ

ٹانک ،رحم دین ولد قطب خان قوم مروت سکنہ عمر خیل ٹانک اور غلام بادشاہ ولد محمد احسان بھٹنی سکنہ ٹانک شدید زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر مرد وخواتین کی ٹانکیں اور بازو ٹوٹ گئے جبکہ دوسری جانب سرکاری

پک اپ گاڑی میں سوار اے سی جنڈولہ کشمیر خان، ڈیویلپمنٹ کلرک رحمت اللہ ولد حسام الدین مروت سکنہ ملازئی ٹانک بھی زخمی ہو ئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ

گئیں اور زخمیوں کو دونوں گاڑیوں سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں دو خواتین سمیت چار افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند میں تیز رفتاری کے

باعث پیش آیا جبکہ حادثے میں دونوں گاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں ۔
٭٭٭
ملزم کی حوالات میں مبینہ خودکشی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملزم کی حوالات میں مبینہ خودکشی کوشش ،پولیس حوالات میں ملزم کی خودکشی کرنے کی ناکام کوشش ،ملزم نے حوالات کے جنگلے سے سر ٹکرا کر خود کو زخمی کرلیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا

مقدمہ درج ،پولیس ذرائع کے مطابق درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ کے قریب ٹرک کے ذریعے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کے الزام میں ملزم امجد علی مروت ولد عثمان علی سکنہ حیات خیل لکی

مروت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2180لیٹر ایرانی ڈیزل اور ٹرک نمبر2238کو تحویل میں لیا ، زیر حراست ملزم کو تھانہ درابن کی حوالات میں بند کیا گیا جہاں اس نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے

حوالات کے جنگلے سے سر ٹکرا کرخود کو زخمی کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔
٭٭٭
شادی میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شادی کی تقریب کے دوران ناچ گانے کی محفل ہوائی فائرنگ سے دولہے کا چچا زاد بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈیرہ کے علاقہ شایجہان شہید

ٹاﺅن میں شادی کے دوران ناچ گانے کی محفل میں وہاں موجود افراد نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں پر دولہے کا چچا زاد بھائی

شدید زخمی

ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، کینٹ پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
دامان آرٹس کونسل ڈیرہ کو دوبارہ فعال بنانے کےلئے مشاورتی اجلاس اگلے ہفتہ طلب کیا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دامان آرٹس کونسل ڈیرہ کے جائنٹ سیکرٹی ،انچارج اردو پشتو ،سرائیکی شعبہ جات حاجی لطیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ دامان آرٹس کونسل ڈیرہ کو دوبارہ فعال بنانے کےلئے مشاورتی

اجلاس اگلے ہفتہ طلب کیا جائے گاجس میں ڈیرہ کے تمام شعراء،ادباءاور فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کے شعراءادباء اور فنکاروں کو دامان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے اپنی خداداد

صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ان کو فعال کیا جارہا ہے ۔لہذا ڈیرہ کے تمام شعراءادباءاور فنکار آرٹسٹ اور فنون لطیفہ سے وابسطہ افراد دامان آرٹس کونسل کی فعالیت اور ڈیرہمیں ادبی سرگرمیوں کے فروغ

وترویح میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آگے آئیں اور فن اورادب وثقافت کی خدمت کا بیٹرا اٹھائیں تاکہ ڈیرہ میں ایک بار پھر ان وادب وثقافت کو فروغ مل سکے اور ماضی کی طرح سٹیج ڈرامہ ،محفل مشاعرہ

،محفل موسیقی ،نعت خوانی کی تقریبات کا انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے ۔
٭٭٭
رحمت گل ڈرگ انسپکٹر ٹانک تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رحمت گل ڈرگ انسپکٹر ٹانک تعینات ،عہدے کا جارچ سنبھال کر کام کا آغاز کردیاگیا ،تفصیلات کے مطابق رحمت گل کا مردان سے ڈرگ انسپکٹر ٹانک تبدیل کردیاگیا ہے

۔انہوںنے گزشتہ روز اپنے دفتر کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ہے ۔ان کے پیشرو حافظ رحمت شاہ کو ڈائریکٹر جنرل آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر پی سی ڈی اے ٹانک

کے چیئر مین عبدالمجید خان اور لطیف الرحمٰن نے نئے تعینات ہونے والے ڈرگ انسپکٹر سے ملاقات کی اور ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
٭٭٭
نجی اداروں کے سیکورٹی گارڈز سردیوں میں کانپنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نجی اداروں کے سیکورٹی گارڈز سردیوں میں کانپنے لگے ،سیکورٹی گارڈز کوئلہ فنڈز سے محروم ،نجی اداروں کے سیکورٹی گارڈز سردیوں میں کانپنے لگے ،سیکورٹی گارڈز کوئلہ فنڈز سے

محروم ،نامناسب تنخواہ ،گزارہ مشکل ،سیکورٹی گارڈز شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے لگے ،تفصیلات کے مطابق سروے کے دوران سیکورٹی گارڈ ز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے معاشی

بدحالی کے دور میں ہماری تنخواہیں انتہائی کم ہیں جبکہ ڈیوٹی کے اوقات سب سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے گزربسر کرنا ہمارے لئے انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔سیکورٹی گارڈز نے بتایا کہ ہماری ڈیوٹیوں کے مطابق

ہماری تنخواہیں انتہائی قلیل ہیں ۔انچار ج صاحبان بااثر ہونے کی وجہ سے ملنے والے تنخواہوں میں سے بھی من مرضی کی کٹوتی کرلیتے ہیں ،لیکن ہماری داد رسی کرنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے ہم کسمپرسی کی

زندگی بسر کررہے ہیں ،بیوی بچوں کی مناسب دیکھ بھال بھی مشکل ہوچکی ہے ،ہر ماہ قرضہ لے کر زندگی گزار رہے ہیں ،سیکورٹی گارڈز نے مزید کہا کہ سردیوں کی راتیں اور صبح کے اوقات میں سخت سردی میں کھلے

آسمان تلے ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں ،ہمیں کوئلے کی مدمیں کوئی فنڈ فراہم نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ہمیں مالکان کی جانب سے آگ تاپنے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے باعث ہم سردیوں کے موسم میں ہانپتے

کانپتے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے پر مجبور ہیں ،سیکورٹی گارڈ نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اداروں کے مالکان کو ہماری تنخواہیں بڑھانے اور سردیوں کے مہینے میںکوئلہ فراہم کرنے کے احکامات

جاری کیے جائیں ہم بھی بہتر طریقے سے اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔
٭٭٭
مرکزی قبرستانوں میں آورہ کتوں نے قبروں کو کھودنا شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر کے مرکزی قبرستانوں میں آورہ کتوں نے قبروں کو کھودنا شروع کردیا ،مردے غیر محفوظ ہوگئے ،قبرستان آوارہ کتون کی آماج گاہ میں تبدیل ،قبروں اور کتبوں پرپیشاب پاخانہ

،گندگی پھیلانا ،قبروں کے اوپر کھیلنا ،کھانا پینا اور سونا لاوارٹ کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں واقع قبرستان آوارہ کتوں کی مستقل آماجگاہ میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔آوارہ کتوں نے جگہ

جگہ قبروں کو کھودنا شروع کررکھا ہے جس سے قبروں میں مدفون مردے غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں ۔آوارہ کتوںکی جانب سے قبرستان میں کھانے کی غرض سے باہر سے لائی گئی گندی چیزوں سے گندگی پھیلنا

شروع ہوچکی ہے ۔قبروں اور ان کے کتبوں پر کندہ قرآنی آیات اور اسلامی ناموں پرپیشاب پاخانہ کرکے قبروں کی بے حرمتی کرنا ،قبروں کے اوپر کھیلنا ،کھانا ،پینا اور سونا ان آوارہ کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا

ہے۔لواحقین سمیت شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے نوٹس لے کر ان آوارہ کتوں کا کوئی سدباب نہ کیا تو پھر خدانخواستہ کسی دن یہ آوارہ کتے قبروں کو کھود کر مردوں تک پہنچ

جائیں گے اور پھر یہ آوارہ کتے آدم خور وحشی بن کر مردوں کے ساتھ لوگوں کو بھی نہیں بخشیں گے ۔،شہریوں نے ان آوارہ کتوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے بڑے سانحہ سے قبل متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لے کر ان

آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
محکمہ شماریات پاکستان کا دیہی شماری کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ شماریات پاکستان نے ملک بھر میں دیہی شماری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک چاروں صوبوں میں دیہی شماری تین مختلف مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ پنجاب اور سندھ میں

دیہی شماری کا پہلا مرحلہ جنوری 2020ءمیں شروع کیا جائے گا۔ جس میں محکمہ مال کے ملازمین حصہ لیں گے۔ جنوری 2020ءمیں شروع کی جانے والی نویں دیہی شماری کے شرکاء کو جنوری کے پہلے ہفتے میں

دیہی شماری کی باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی،
٭٭٭
سردی کی یہ شدید لہر کب تک جاری رہے گی، ریکارڈ ٹوٹنے کاامکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردی کی شدت میں کب اضافہ متوقع ہے اور سردی کی یہ شدید لہر کب تک جاری رہے گی؟ 52 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے کاامکان، 22 دسمبر اور 23 دسمبر کو سردی کی شدت میں

اضافہ متوقع ہے جو کئی سال پہلے کی یاد تازہ کردے گا۔زرائع کے مطابق امسال رواں ماہ کے آخری عشرہ میں ملک میں سردی کی شدید لہر داخل ہونے کا امکان ہے اس طرح 22دسمبر یا 23 دسمبر سے جاری

ہونے والی سردی کی شدید لہر 28 دسمبر تک جاری رہے گی اور 52 سال سے پڑنے والی سردی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔اس دورانیہ میں سردی کی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ملک کے اکثر

علاقوں میں درجہ حرارت 12 ریکارڈ کئے جانے کے روشن امکانات ہیں۔زرائع کے مطابق سردی کی شدید لہر سے قبل ملک میں بارشوں کا خاص امکان نہیں تاہم موسم آبرآلود ہونے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بوندا

باندی ہو سکتی ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معملاتی زندگی ٹھپ ہو کے رہ گئے۔ شہریوں نے

اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی طویل

لوڈشیڈنگ عوام کا جینا حرام کر دیتی ہے گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری بازار سے کھانے پینے کی چیزیں لینے پر مجبور ہے جبکہ صبح سکولوں جانے والے بچے بھی بغیر ناشتہ کے سکولوں کو جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا

کہ بل بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہا ہے اور گھروں میں بوڑھی,بیماروں اور خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام

سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے متعدد فیزز میں عوام کو گیس بحران

کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدمات نہیں اٹھا رہی ہے۔ جبکہ انتظامیہ کی عدم توجیہی کے سبب ،لکڑیاں ،مٹی کا تیل ،گیس کی ری فیلنگ، خشک میواہ جات اورانڈے فروخت کرنے

والوں کی بھی چاندی ہوچکی ہے اور منہ مانگے داموں پر سردی میں زیادہ استعمال ہونے والی چیزوں کی فروخت جاری ہے۔
٭٭٭
ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم مکمل کرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر 2019 تک مکمل کرلی گئی جس میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر05سال تک

کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے۔ضلعی انتظامیہ ڈیرہ ، محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے افسران پولیو مہم کی نگرانی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ضلع بھر کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے

بچوں تک بھی پولیو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرڈیرہ کی صدارت میں پولیو ایوننگ ریویومیٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیو ٹیموں کی دن بھر کی کارکردگی کا جائزہ جبکہ اگلے دن کے

حدف اورلائنہ عمل طے کیا جاتا رہا۔ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے گے ،پانچ روزہ مہم 16 س20 دسمبرتک

جاری رہی ۔انسداد پولیو مہم کے دوران 1494 پولیو ٹیمیں 348 سپروائزرز،52 یوسی انچارج اور دیگر سٹاف نے حصہ لیا،
٭٭٭
پانی زرعی اجناس کی کاشت اور بمپر کراپ کے حصول میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پانی زرعی اجناس کی کاشت اور بمپر کراپ کے حصول میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس وقت پوری دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جس سے

فصلوں کی پیداوار پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس لیے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پانی کے استعمال میں بہتر حکمت عملی اپنائیں۔مذکورہ ماہرین نے کہا کہ کاشتکاروںکو چاہئے کہ وہ کم خرچ میں

زیادہ پیداوار لینے کیلئے اچھی طرح زمین کو لیزر لیولر سے ہموار کریں اور کم پانی سے تیار ہونے والی اقسام کاانتخاب کیا جائے۔ کاشتکار جڑی بوٹیوں سے فصل کو صاف رکھیں تاکہ پانی کا زیادہ حصہ فصل کو مل سکے۔

انہوں نے پانی کے مﺅثر استعمال کیلئے گاﺅں گاﺅں میں تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
٭٭٭
نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش ، بوران ، زنک ، آئرن ، میگانیز ، کاپر کی کمی آم کی پیداوار متاثر کر سکتی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش ، بوران ، زنک ، آئرن ، میگانیز ، کاپر کی کمی آم کی پیداوار متاثر کر سکتی ہے، ماہرین زراعت، ایگری کلچر ریسرچ کے ترجمان نے کہاہے کہ آم کے

باغات میں نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش ، بوران ، زنک ، آئرن ، میگانیز ، کاپر کی کمی آم کی پیداوار متاثر کر سکتی ہے لہٰذا باغبان آم کے باغات میں کبیرہ و صغیرہ عناصر کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوںنے بتایا کہ جس باغ

میں کبیرہ وصغیرہ عناصر پورے ہوں گے وہاں نہ صرف پھل کا معیار شاندار ہو گا بلکہ پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی سے بہترین پیداوار بھی حاصل ہو گی۔انہوںنے کہاکہ باغبان آم کے چھوٹے

پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد 30 سے 40کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 80 سے 120 کلو گرام فی پودا ڈالیں۔اسی طرح فاسفورسی کھادوں میں ٹی ایس پی یا ڈی اے پی چھوٹے پودوں کے لئے

ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 2 کلو گرام فی پودا ڈالیں نیز پوٹاش کھادوں کی فراہمی کیلئے چھوٹے پودوں میں پوٹاشیم سلفیٹ ا?دھاکلوگرام سے 1 کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں

ڈیڑھ سے 2 کلو گرام فی پودا ڈالیں جبکہ بڑے اور چھوٹے دونوں پودوں میں جپسم 10کلوگرام فی پودا ڈالی جائے۔انہوںنے کہاکہ باغبان کھادیں ڈالتے وقت ہلکی گوڈی کریں اور ان کھادوں کو مٹی میں اچھی

طرح ملا دیں۔انہوںنے کہاکہ عناصر صغیرہ کی فراہمی کے لئے کاپر سلفیٹ 25 فیصد، مینگانیز سلفیٹ 32 فیصد اور فیرس سلفیٹ 19 فیصد ، 200 گرام فی 100لٹر پانی میں ملا کر سپرے کیاجائے جبکہ بورکس

11 فیصد اور زنک سلفیٹ 23 فیصد، 240 گرام فی 100لٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ باغبان سپرے سے قبل پتوں کا کیمیائی تجزیہ ضرور کروائیں

اور پودوں پر سپرے اس وقت کریں جب پودا ایکٹو ہواور اس کیلئے بہتر ہے کہ پھول آنے سے چند روز قبل سپرے کیاجائے۔ انہوںنے مزید کہاکہ سپرے ٹھنڈے اوقات میں صبح سویرے یا شام کو تاخیر سے کرنا

چاہیے اور اچھے نتائج کے لئے تمام عناصر صغیرہ کو علیحدہ علیحدہ سپرے کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے

ہیں۔
٭٭
پندرہ ہزار روپے  مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جنوری کو ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سنٹرل ڈائریکٹو ریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام 15000روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جنوری2020 کوہوگی، جس کا پہلا انعام

3کروڑروپے کا ایک،دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسراانعام ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
٭٭٭
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا، ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے سے متعلق قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں، ملازمین کی

ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔جبکہ یہ

بھی کہا گیا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں کمی بھی کر سکتی ہے۔ اس معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کو اس حوالے سے سفارشات مرتب کر کے پیش

کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اب بتایا گیا ہے کہ اس کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو مشورہ دیا جائے گا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہ کیا

جائے۔کمیٹی نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال ہی برقراررکھی جائے۔ یہ اقدام نوجوانوں کی صلاحیتوں سے زیادہ سے

زیادہ استفادہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے سرکاری افسران کو ملازمت کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے لیے وفاقی سیکرٹریز کی تعیناتی کی مدت دو سال کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ صوبائی سطح پر افسران

کی تعیناتی کا مرحلہ وار طریقہ کار بھی متعارف کروایا جائے گا۔
٭٭٭
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن 26 دسمبرکو لگے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن 26 دسمبرکو لگے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا،8 بج کر 37

منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا جبکہ سورج گرہن کو ملک کے ساحلی علاقوں پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا جن میں کراچی اور گوادر زیر فہرست ہیں۔کراچی کے ساحل پر کھڑے ہوکر شہری اس مکمل سورج گرہن کو دیکھ

سکیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن ہوگا جبکہ لگ بھگ بیس سال بعد سورج گرہن کو پاکستان میں بھی باقاعدہ طور پر دیکھا جاسکے گا۔7 بج کر 30 منٹ پر

شروع ہونے والا سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 06 منٹ تک رہے گا اور پھر ختم ہوجائے گا۔ دوسری جانب یہ رواں برس کا چوتھا اور آخری سورج گرہن ہوگا، سال 2019 میں 06 جنوری کو جزوی سورج گرہن

ہوا تھا،سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی میں ہوا تھا ،پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا ،تاہم سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی ہوگا۔یہ

سورج گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ،پیسیفک اور انڈین اوشین میں دیکھا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق یہ سورج گرہن اتنا زیادہ ہوگا کہ دن کے اوقات میں روشنی بالکل ختم ہوجائے گی

اور ہر طرف اندھیرا چھا جائے گا۔ اس سورج گرہن کا دورانیہ لگ بھگ پانچ گھنٹے ہوگا، اور پانچ گھنٹے بعد ایک بار پھر ہر طرف روشنی ہوجائے گی۔ اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی جاچکی ہیں کہ جو کوئی

بھی شخص سورج گرہن کا نظارہ کرنا چاہتا ہے تو وہ آنکھوں پر کالا چشمہ لازمی پہن لے، کیونکہ سورج گرہن سے آنکھوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author