نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی صوبے کے نام پر ووٹ لینے والوں کو بھاگنے نہیں دینگے، پاکستان سرائیکی پارٹی

حکمران ہمیں 2/3 دو تہائی اکثریت کا شور مچا کر راہ فرار اختیار کرچکےہیں

ملتان

پاکستان سرائیکی پارٹی لائرز ونگ کے صدر ملک محمد نعیم اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی بیٹی کی شادی کی رخصتی کے موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، سیکرٹری اطلاعت ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، مرکزی رہنماں ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ،

محمد سلیم خاں ایڈووکیٹ، سید طفیل خاں ایڈووکیٹ، سید اطہر حسن بخاری ایڈووکیٹ، حاجی اسلم ملک ایڈووکیٹ، محمد اکرم شاہین ایڈووکیٹ، وزیر اقبال غازی ایڈووکیٹ، ملک بشیر احمد سیال ایڈووکیٹ، رانا قمر اقبال ایڈووکیٹ،

مسلم امام ملک ایڈووکیٹ، ملک نذیر احمد اعوان سمیت درجنوں وکلاء برادری سمیت پاکستان سرائیکی پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی بعدازاں ملک اللہ نواز وینس مرکزی صدر کی صدارت میں سرائیکی صوبہ اور حکمرانوں کی طرف سے صوبہ بنانے کے وعدہ سے منحرف ہونے پر گفتگو کرتے ہوۓ ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ

ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیں موجودہ حکمران سرائیکی صوبہ کے نعرے کو بنیاد بنا کر سرائیکی وسیب سے ووٹ لینے تھے مگر اب حکمران ہمیں 2/3 دو تہائی اکثریت کا شور مچا کر راہ فرار اختیار کرچکےہیں

ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد پاس کی حکومت فی الفور سرائیکی صوبہ کے لیے آئینی ترمیم اسمبلی میں دے کے اور جلد سرائیکی صوبے کا اعلان کرے

About The Author