تونسہ شریف(غضنفرعباس ہاشمی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تونسہ شریف میں اربوں روپے کے منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے سرائیکی زبان میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمور تا ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے کو دورویہ بنایا جائے گا۔
پنجاب کے ہر ضلع اور ہر تحصیل جاکر مسائل حل کروں گا۔عوام کی خدمت میری ڈیوٹی ہے،اس سے دلی سکون ملتا ہے
عوام کی خدمت کا ایجنڈا جاری رہے گا
موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا دائرکاربتدریج بڑھائیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ تونسہ میں 2ارب روپے کی لاگت سے انسٹی ٹیوٹ آف تونسہ کے قیام عمل میں لایا جا رہا ہے
انسٹی ٹیوٹ آف تونسہ میں انجینئرنگ،آئی ٹی اورسوشل سائنسز کی کلاسز ہوں گی۔تونسہ میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ30کروڑ کی لاگت سے 100کنال اراضی پر جلد مکمل ہوگا
بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ ادارے اورٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کریں گےڈیرہ غازی خان میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی پر جلد کام شروع ہوگا۔
قیام پاکستان سے لیکراب تک پنجاب میں 3 سپیشل اکنامک زون بنائے گئے۔
ہم نے ایک سال میں 10سپیشل اکنامک زون کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہےملک کا سب سے بڑا انڈسٹریل ا سٹیٹ فیڈمک ساڑھے 7ہزارایکڑ میں قائم ہورہاہے۔فیڈمک میں 100ارب روپے کی سرمایہ کاری آچکی ہےفیڈمک میں مجموعی طورپر 500ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی،6لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا.
وزیراعظم عمران خان فیصل آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا اسی ماہ افتتاح کریں گےمظفر گڑھ میں 2 اورلیہ چوبارہ میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہوگی۔ڈیرہ غازی خان میں 60ارب روپے کی لاگت سے 141منصوبے تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ڈی جی خان کے پہلے دورے میں جن پراجیکٹ کا آغاز کیاان پر کام جاری ہے،اب نئے پراجیکٹ لائے ہیں۔میں لاہور میں صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی نمائندگی اوروکلالت کررہا ہوں۔صوبہ کی ہر تحصیل میں ماڈل بازار بنائیں گےتونسہ میں پناہ گاہ،پولیس خدمت سینٹر اورنادرا کے پراجیکٹ شروع کردیئے ہے
عثمان بزدار کی عوامی خدمت تونسہ کے لوگوں کیلئے باعث فخر ہے۔خواجہ داؤد سلیمانی
ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں 700سے زائد طلبا تعلیم حاصل کریں گے۔سیکرٹری انڈسٹریز
محمد حنیف پتافی،صوبائی سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام کی شرکت۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ