نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا، سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی

اداروں کے درمیان تناؤ ملکی استحکام کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہوگا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تناؤ ملکی استحکام کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہوگا،آئین اور قانون کی بالادستی اور عدالتی فیصلوں کے احترام سے ملکی مسائل حل ہوں گے،حلقے کا کوئی پرسان حال نہیں،منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا،ہماری سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت اور رضائے الٰہی کا حصول ہے اور عوام کوسہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پرمحمد سعود گرمانی،عتیق خان گرمانی عبدالمطلب علی بھٹی، عمران عباس بھٹی، ضیاء الرحمن فارقی، ملک محمد عامر، اسمعیل حسن گرمانی، جاوید ریاض گرمانی، میثثم عباس بھٹی، حاجی رضا خان گرمانی، امجدخان گرمانی، حسن معاویہ گرمانی،طلعت عثمان ترین سمیت عمائدین علاقہ کی کافی تعداد موجودتھی،انہوں نے کہا کہ

ریاستی ادارے اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملکی مفاد کو نظر رکھتے ہوئے مستحکم پاکستان کے لئے بھرپورکردار اداکریں، اداروں میں ہم آہنگی اور قوم کااتحاد ناگزیرجوکہ اس وقت ملکی حالات کے پیشِ نظر وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام ہماری عوامی خدمت کا منہ بولا ثبوت ہیں،حلقے کی کوئی ایسی بستی نہیں ہے جہاں ہم نے کسی نہ کسی شکل میں کوئی ترقیاتی کام نہ کروایا ہو،

اپنے دور اقتدار میں کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام سرکاری فورم پر آواز اُٹھائی،پچھلے سالوں میں گنے کی فصل کی بہت زیادہ پیداوار ہونے کے باوجود شوگرملز مالکان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی،اب ملز 8 گھنٹے کیلئے چل رہی ہیں مگر پھر بھی کسان کی شنوائی نہیں،

ملز مالکان حکومتی نمائندوں کواعتماد میں لیکر کسانوں کا استحصال جاری کئے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں کی حالت ابتر ہے،شوگرکین اسیس کی خطیر رقم کو اپنے علاقہ پرخرچ کرانے میں حکومتی نمائندے ناکام ہوچکے ہیں، افسوس ہے کہ اب حلقے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،

انشا ء اللہ عوام نے اگر دوبارہ موقع دیا تو پہلے کی طرح آئندہ بھی شوگرکین اسیس کا پیسہ شوگرکین کی کاشت کے علاقہ پر ہی خرچ ہوگا،محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ عوام کی خدمت، شرافت اور اصولوں کی سیاست ہمارا طرہ امتیاز رہا ہے، وہ عوام کی خدمت اور حلقہ کی تعمیر وترقی کی سیاست کرتے ہیں اورعوام کی خدمت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہیں،

انکی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت اور رضائے الٰہی کا حصول ہے اور عوام کوسہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے،،انہو ں نے کہا کہ ہمارا خاندانی مشن ہی عوام کی خدمت ہے، انشاء اللہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور اپنے خاندانی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ایک ایک سانس مخلوق خدا کی خدمت کیلئے وقف کر یں گے

About The Author