نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر وملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ،شہریوں کی بڑی تعداد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر وگردونواح کے علاقوں میں گیسپریشر میں کمی کی شکایات معمول بن چکی ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی سے روزمرہ کی ہانڈی روٹی اور کھانا پکانا ناممکن ہوچکا ہے ،گیس کی کمی کے باعث ہمیں تندوروں کا رخ کرنا پڑرہا ہے ،متاثرہعلاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ اکثر علاقوں میں تو گیس بالکل ہی غائب ہوجاتی ہے تاہم اس ضمن میں محکمہ سوئی نادرن گیس دفتر دیرہ کے حکام کوئی نوٹسنہیں لے رہے ۔شہریوںنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے خطرناک حد تک کم پریشر سے نجات کے لئے شہریوںنے گیس کمپریسر کا استعمال بھی شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے دیگر صارفین گیس کےزیروپریشر کا شکار ہورہے ہیں ۔شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری سوئی گیس کی سہولت سے متفید ہوسکیں ۔


قتل و اقدام قتل، دہشت گردی ، بھتہ خوری ، اغواءبرائے تاوان کےمطلوب 50 مفرور گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی نگرانی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈیرہ پولیس نے کاروائیوں کے دوران رواں سال کے دوران قتل و اقدامقتل دہشت گردی ، بھتہ خوری ، اغواءبرائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 50مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 42سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور سنیپچیکنگ کی کاروائیوں اور کریک ڈاﺅن کے دوران 08کلاشنکوف،01کالاکوف،19بندوق،12رائفلز ،47پستول اور1704مختلف بور کے کارتوس برآمد کیے گئے۔ ٹارگیٹڈ اپریشن کے دوران ضلع بھر میں03ہزارسے زیادہ مکانات چیک کیے گئے ہیں جن میں مقیم 26غیر رجسٹر ڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ حساس اور آسانی سے حدف بننے والے مقامات کی چیکنگ کے دوران غیر موثرسیکیورٹی انتطامات پر 12نجی کاروباری مراکز کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 13کلو407گرام چرس، 596گرام ہیروئن،385گرام افیون ،205گرام  آئس اور 09کلو بھنگ برآمد کرکے منشیات سمگلر نیٹ ورک کے 18منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے وی وی ایس ، آئی وی ایساور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مد سے چھوٹی بڑی 23442گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلوں اور 40709 افراد کا ڈیٹا چیک کیاجن میں 419افراد کو زیر دفعہ 107/151ض ف جبکہ459افراد کو زیر دفعہ 55/109ض ف کے تحت حراست میں لے کر چالان عدالت کیا گیا۔جبکہ 517غیر رجسٹرڈ و بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر مزید چھان بین کے لیے متعلقہ تھانوں میں بندکر دیے گئے۔علاوہ ازیں لاﺅڈ سپیکر پر شور آواز میں استعمال پر 15افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ۔ پولیس نے شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب22افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے مختلف قسم کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکیے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی پی او آفس میں قائم ڈیجیٹل لیب کے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے سلسلہ میں اب تک360ایف آئی آر کی ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائز ریکارڈ مرتب کر لیاگیا ہے۔ ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں ، جیولری شاپس ، مختلف عبادت گاہوں ، ہوٹل /سرائے ، رہائشی پلازوں ، مقامی گیسٹ ہاﺅسز، بنکوں و ماحولیاتیاداروں ، غیر ملکی پراجیکٹس اور دیگر حساس و آسانی سے حدف بننے والے مقامات کو ون کلک ایس او ایس سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔ ڈیرہ پولیس کے مطابق پولیس اسسٹنس لائن کے ذریعے شہریوں کو ایک ہیچھت کے نیچے ون ونڈو اپریشن کے تحت پولیس کے ساتھ وابستہ روز مرہ کے معاملات جیسے گم شدہ اشیاءکی رپورٹس ، وہیکل ویری فیکشن ، بچوں کی گمشدگی ، پولیس کلیئرنس ، شناختی دستاویزات اور اسناد کی ویریفیکشن کی مد میں 827افراد کو مختلف خدمات مہیا کی گئی ہیں۔اسی طرح پولیس ایکسس سروس اور سیٹیزن پورٹل کی مد سے شہریوں کی مختلف شکایات پر مبنی مجموعی طور پر 143درخواستیں نمٹائی گئی ہیں۔ ماڈل ٹریفکپولیس سسٹم کو بہتر انداز میں رائج کرنے اور عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کے بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز میں ٹریفک اصولوں اورقوانین پر مبنی خصوصی پمفلٹ اور کتابچے تقسیم کیے گئے۔


انسداد پولیو مہم کے دوران کارکردگی اور اہداف کے حصول سے متعلق اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے دفتر میں گزشتہ روز رواںانسداد پولیو مہم کے دوران کارکردگی اور اہداف کے حصول سے متعلق بعداز مغرب (evening)اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کیصدارت قائمقام ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ، پولیس ، ڈبلیو ایچ او، ای پی آئی ، کام نیٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاءکو رواںانسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی بجا آوری میں کسی قسم کی سستی یا تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ انسدادپولیو کے قطروں سے محروم رہ کر عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ بن جائے۔


جوانسال دوشیزہ کا جعلی نکاح نامہ تیار کر اسے منکوحہ ظاہر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )جوانسال دوشیزہ کا دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی نکاح نامہ تیار کرکے اسے اپنی منکوحہ ظاہر کرنے کے الزام میں نکاح رجسٹرار سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پروآکے علاقہ جھمپ کی رہائشی اٹھارہ سالہ دوشیزہ (ک س ) تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ کنواری لڑکی ہے ۔ ملزم امتیاز ولد مختیار سکنہ ببر پکہ کے خلاف اس نے تھانہ پروآ میں جرم زیر دفعہ376.436.511 ت پ کے تحت مورخہ 25.09.19 کو ایف آئی آر درج کرائی ۔اس دوران ملزم نے نکاح رجسٹرار خورشید سمیت دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر میرا جعلی نکاح نامہ بناکر مجھے اپنی منکوحہ ظاہرکیا جبکہ نکاح نامہ پر میرے دستخط ہیں اور نہ اس کا علم ہے،پولیس نے دوشیزہ کی ر پورٹ پر نکاح رجسٹرار سمیت پانچ ملزمان کے خلاف دھوکہ اور فراد کے حت مقدمہ درج کرلیا۔


موٹرسائیکل اور تیز رفتار ٹرالر میں خوفناک تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) ڈیرہ بنوں روڈ پر موٹرسائیکل اور تیز رفتار ٹرالر میں خوفناک تصادم ،موٹرسائیکل سوار 31 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈیرہ کے علاقہ حسہ کچی پائند خان کا رہائشی 31 سالہ محمد اقبال ولد امام بخش قوم سیال رات ساڑھے دس بجے اپنی فرنیچر کی دکان واقع نزدنواب فلنگ سٹیشن بند کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ڈیرہ بنوں روڈ کوٹلی امام حسین کے قریب پہنچنے پر وہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ،متوفی کی لاشکو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے متوفی کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلو م ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔


ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کارائی، ڈیرہ شہر و مضافات میں گرینڈ آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کارائی، ڈیرہ شہر و مضافات میں گرینڈ آپریشن کے دوران دالوں، دودھ ،مرچ، ہلدی اور دیگرکھانے کی اشیاءکے معیار کی چیکنگ گئی ، ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈیرہ نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ ملتان روڈ ڈیرہ اسماعیل خان پر دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور دودھ کے نمونے لیکر موقع پر موبائل لیب سے ان نمونوںکا ٹیسٹ کیا گیا۔ لیب ٹیسٹمیںغیر معیاری ثابت ہونے والے دودھ کو موقع پر تلف کردیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان نے عوام کو صاف اورشفاف خوراک مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ۔


فائرنگ سے 65 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس قریشی موڑ کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو تشویشناک حالت میںپشاور ریفر کردیاگیا ،پولیس نے تین نامعلوم ملزمانکے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس قریشی موڑ کے قریب 65 سالہ شخص محبت خان ولد قیمت خان قوم محسود سکنہ مکین حال دکاندار مزمل مارکیٹقریشی موڑ ڈیرہ نے صبح سات بجے اپنی دکان کھولی اور وہ اپنی دکان میں بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل پرسوار تین افراد وہاں آئے اور اس سے پوچھا کہ تمہارا پاٹنر ثناءعالم کہا ں ہے ۔لاعلمی کا اظہار کرنے پر وہ آمادہ فسادہوئے اور اچانک اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان موٹرسائیکل پر وہاں سے فرارہوگئے ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے انتہائی نازک حالت کے باعث پشاورریفر کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


درابن چونگی کے قریب جوئے کی محفل پر چھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )کینٹ پولیس کا درابن چونگی کے قریب جوئے کی محفل پر چھاپہ ،چارجواریوں کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا ،پولیس نے آلات قمار بازی اور نقدی برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدمہدرج کرلیا۔کینٹ پولیس نے اطلاع پر درابن چونگی کے قریب جوئے کی محفل پر چھاپہ مارا اور چھاپہ زنی کے دوران پولیس نے موقع سے چار ملزمان محمد یاسر ،محمد حنیف،ابو بکر اور محمد وسیم کو گرفتار کرلیا ،پولیس نےموقع سے آلات قمار بازی ڈولی چھکا اور تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے بھاری نقدی برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔


انعام اللہ کنڈی ایڈوکیٹ تشدد کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )مصالحت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی،انعام اللہ کنڈی ایڈوکیٹ تشدد کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ،ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ سید عارف شاہ نے ایس ایچ او تھانہ صدرعابد اقبال ،اے ایس آئی طیب قادر ،محرر محمد نعمان اور کانسٹیبل ارسلان سمیت چار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،علاقہ رتہ کلاچی کے رہائشی وجاہت اللہ ولد برکتاللہ قوم کنڈی نے عدالت میں درخواست زیر دفعہ 22A(vi) دائر کی جس میں موقف اخیار کیا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر عابد اقبال نے ان کے چچالیاقت کی درخوراست پر ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کےاندرغیرقانونی طو رپر زبردستی داخل ہوکر مجھے ،انعام اللہ کنڈی ایڈووکیٹ،مہرن اور وسیم اللہ کنڈی کو تشدد کانشانہ بنا کر تھانے لے گیا جہاں اس نے ہمیں دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرے ایک کانکا پردہ پھٹ گیا ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت چار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،سائلوہاہت کنڈی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا اپنے چچالیاقت کنڈی کے ساتھ مکان کا تنازع چل رہا ہے ۔چچا نے پولیس سے میل ملاپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف تھانہ صدر میں درخواست دی جس پرایس ایچ او تھانہ صدر نے پولیس نفری کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور ہم چاروں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا جہاں پر ہمیں بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا ، ایس ایچ او نے ہم چاروں کے خلافیکطرفہ طور پرجرم 107/151 کے تحت ہماری حراست ظاہرکی ،بعدازاں وکلاءکی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ نے زیر دفعہ 100 ض ف کے تحت بیلف کے ذریعے ہمیں بازیاب کرایا گیا اور ہم نےعدالت سے ضمانت حاصل کی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ڈیرہ کو ایم ایل سی رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کرنے کےاحکامات جاری کیے ،ڈی پی پی ڈیرہ نے اس پر جرم زیر دفعات 452.342.336.337A(ii) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لئے اپنی رائے دی تاہم اس کے باوجود پولیس نے اپنے پیٹی بندبھائیوں کو بچانے لگی اور ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔


جادو کے زور پرخاتون کو پندرہ لاکھ روپے سے محروم کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) جادوگرنی کے جادو کا زور چل گیا،ڈیرہ میں جادوگرنی نے جادو کے زور پرخاتون کو پندرہ لاکھ روپے نقدی سے محروم کردیا ،جادوگرنی، اس کے باپ اور بھائی کے خلاف دھوکہ دہیاور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،ڈیرہ کے علاقہ حلیم کالونی کی رہائشی خاتون (س ن) نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے گھر میں ماہانہ اقساط پر اشیاءفروخت کرنے کا کاروبار کرتی ہے ۔ان کیپڑوسی لڑکی (گ بی بی ) جوکہ جادوٹونے کا کام کرتی ہے اس نے مختلف اشیاءاقساط حاصل کی اور ان کی باقاعدگی سے قسطیں ادا کرتی رہی ،اس کے ذمہ 85 ہزار روپے واجب الادا تھے کہ اس دوران اس نےجادوکے ذریعے میرے ذہن کو مفلوج کردیا اور مختلف اوقات میں میرے سے پندرہ لاکھ روپے دھوکہ دہی اور فراڈ سے وصول کرلیے ۔ علاج معالجہ کرانے پر اس سے رقم طلب کی تو اس نے اپنے باپ اوربھائی کے ہمراہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کررکھی ہیں کہ ہم جادو کے ذریعے تمہارا گھر برباد کردیں گے ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر جادوگرنی اس کے باپ اور بھائی سمیت تین افراد کے خلافمقدمہ درج کرلیاہے۔


ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ،پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔465 ماڈل کورٹس نے گزشتہ روزمجموعی طور پر 189 مقدمات کا فیصلہ کیا جس کی تفصیل یوں ہے 182 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 11 اور منشیات کے 40 مقدمات یعنی 51مقدمات کا فیصلہ سنادیا ،تمام عدالتوں میں کل 143گواہان کے بیانات قلمبند کیے ،خیبر پختونخوا میں قتل کے 4 اور منشیات کے 24 ،پنجاب میںمنشیات کے 8 ،اسلام آباد میں منشیات کا ایک ،سندھ میں قتل کے ساتھ اور منشیات کے چھ ،بلوچستان میں منشیات کاایک مقدمہ کا فیصلہ ہوا،بارہ مجرمان کو اسی سال دس ماہ اور اکتیس دن قید اور 72 ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔


طویل ترین رات اور مختصر ترین دن کب ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )22 دسمبر کو 2019 کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔رات کا دورانیہ چودہ گھنٹے اوردن کا دورانیہ10 گھنٹوں پر محیط ہوگا ،22 دسمبر کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دنبڑھنے لگے گا ،21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔


انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع ،ایف بی آر نے ٹیکس سال 2019 ءکے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردیاور نئی تاریخ 31 دسمبر 2019 مقرر کردی ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال 2019 کے لئے انفرادی اور ایسوسیا یشن آف پرسنز اورانکم ٹیکس گوشواہ اور اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کیتاریخ 30 ستمبر 2019 تھی جس میں 16 دسمبر تک توسیع کی گئی اب اس میں مزید 31 دسمبر 2019 تک توسیع کردی گئی ہے اور ایسی کمپنیاں جنہوں نے اپنے 95 فیصد بقایا جات 30 ستمبر 2019 تک جمعکردادیئے ہیں ان کے لئے بھی 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔


مسیحی برادری کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی شروع کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )مسیحی برادری کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی شروع کردی گئی ،مسیحی برادری کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جبکہ شہر میں کرسمس کیتیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ہیں ،بیکری مالکان نے کرسمس کی خوشی میں مختلف اقسام کے کیکوںکی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ،شہر بھر کے گرجا گھروں کورنگ برنگی جھنڈیوں ،برقی قمقموں اور کرسمس ٹری سے سجادیاگیاہے ،مسیحی گھرانوں میں خصوصی کرسمس ویلکم ٹری بنائی گئی ہیں ،مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی سمری کی منظوری محکمہ خزانہ کی جانب سے دی گئی ہے۔


ڈیرہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوت کا شکار ،اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات اور گڑھوں کا منظر پیش کرنے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ڈیرہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوت کا شکار ،اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات اور گڑھوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،مختلف علاقوں میں زیرتعمیر سڑکوں کا کام ادھورا چھوڑ دیاگیا ،منتخب عوامینمائندوں نے شہریوں کے مسائل سے لاتعلقی اختیار کرلی ،موٹرسائیکل ،گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں ،شہری سراپا احتجاج ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر کی سڑکیںبری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔درابن روڈ،دین پور روڈ ،قریشی موڑ سے جھوک قریشی تک سڑکیں گڑھوں میں تبدیلہوچکی ہیں ،جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے شہریوں کی نئی گاڑیاں ،موٹرسائیکل کھٹارہ گاڑیوں میں تبدیل ہورہی ہیں ۔اسی طرح بستی ترین آباد اور شاہ عالم میں پتھر ڈال کر سڑکوں کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیاگیا ہےجس سے شہریوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوچکا ہے ۔شہریوں کا س حوالے سے کہنا ہے کہ منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی ہے ۔شہر کی سڑکیں موہنجوداڑوکیمنظر کشی کررہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب ممبران شہریوں کے مسائل پر توجہ دیں تاکہ آمدہ سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شہری بہتر فیصلے کرکے بلدیاتی امیدواروں کو منتخب کریں اگر ممبران قومیوصوبائی اسمبلی نے شہریوں کے مسائل سے لاتعلقی اختیار کیے رکھی تو بلدیاتی انتخابات میں شہری نمائندے منتخب کرتے وقت حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کسی صورت منتخب نہیں کریں گے ۔


وکلاءکی ہڑتال کیخلاف وکیل خود سامنے آگیا،ہڑتال چیلنج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) وکلاءکی ہڑتال کیخلاف وکیل خود سامنے آگیا،بار کونسل کی ہڑتال کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی رٹ علی عظیم ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں پاکستان لیگل پریکٹیشنرزاینڈ بار کونسل رولز چیلنج کیاگیاہے درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ رولز کے سیکشن 175ای کو غیرقانونی قرار دیا جائے مذکورہ سیکشن بار کونسل کو ہڑتال کی اجازت دیتا ہے،ہڑتال انصاف کے حصول میں رکاوٹبنتی ہے ہڑتال کی وجہ سے وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوسکتے،درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ انصاف کاحصول ہر شہری کا آئینی حق ہے، مذکورہ قانون آئین سے متصادم ہے،ہڑتال کو غیرقانونیقرارکربارکونسل کو ہڑتال سے روکا جائے،رٹ میں بارکونسلز، وزارت قانون، رجسٹرار ہائیکورٹ کوفریق بنایاگیاہے۔


دنیا کا سرد ترین مقام، درجہ حرارت منفی61 ڈگری سینٹی گریڈ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )روسی شہر نور لسک سرد ترین مقام، درجہ حرارت منفی61 ڈگری سینٹی گریڈ ،روس کا شہر نور لسک دنیا میں سرد ترین علاقہ ہے جہاں کے لوگ جنوری کے وسط تک سورج کی روشنی نہیں دیکھپاتے اور نہیں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں اوسطاً منفی 61 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھر کی چاردیواری سے باہر نکلتے ہی پلکوں پر برف جم جاتی ہے۔اس شہر کیآبادی ایک لاکھ 75 ہزار نفوس پر محیط ہے ، یہاں سال بھر درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا سرد ترین شہر کہا جاتا ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق نورلسک شہر دنیا سےالگ اور ملک کے انتہائی شمال میں ماسکو سے 1800 میل کے فاصلے پر واقع ہے جہاں صرف ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچنا ممکن ہے۔ان تمام مشکلات کے باوجود اس شہر میں کافی گہما گہمی رہتی ہے۔پبلکٹرانسپورٹ، کیفے، آرٹ گیلریاں، ایک بڑا سنیما اور دیگر جدید سہولیات یہاں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ مسلسل یہاں آتے جاتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی افراد کو کافی اچھی ا?مدن ہو جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس شہر میں پلاٹینیم، نکل اور پالاٹینئم کے ذخائر ہیں جس کے باعث سے روس کا امیر ترین شہر بھی قرار دیا گیا ہے۔


سردی کی شدت بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )سردی کی شدت بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی جبکہ کئی علاقوںمیں غائب ہو گئی جس کی وجہ سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامناہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیٹر اور گیزر کا استعمال بڑھنے سےگیس کے پریشر میں کمی ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوںمیں گیس مکمل غائب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کچن کے امور نمٹانے بھی میں شدید مشکلات درپیش ہیں اور شہری بازار سے کھانا لانے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی سخت مہم کے باوجود کئی علاقو ں میں کمپریسر کا استعمال جاری ہے جس کی وجہ سے اطراف کے گھروں کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ کمپریسر کا استعمال کرنے والوںکے خلاف مہم کو تیز کیا جائے اور گیس کا پریشر فوری طور پر درست کیا جائے ۔


فصلوں کو کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے حکمت علمی جاری کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز ) محکمہ زراعت نے فصلوں کو کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے حکمت علمی جاری کردی۔ترجمان کے مطابق زیادہ سردی اور کورے کے باعث پودوں کے تنوں، شاخوں اور پتوں کےخلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتا ہے جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مر بھی جاتا ہیں اس لئے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے کاشتکارمحکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ نئے چھوٹے باغات اور نرسریوں خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں۔ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طور پر ڈھانپا جا سکتا ہے۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض اوقات کاشتکار کھاد والی پلاسٹک کی بوریوں سے پودوں کو ڈھانپ دیتے ہیں۔ایسی صورت میں بوریوں کا منہنیچے سے کھلا رکھیں اور دن کے وقت پودوں سے بوریا اتار دیں جبکہ رات کو پودوں کو دوبارہ ڈھانپ دیں،فصلات، باغات اور سبزیوں کی ہلکی آبپاشی کریں اور باغات میں پودوں کے تنوں کو بورڈ و پیسٹلگائیں۔ چھوٹی نرسریوں اور سبزیوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اور فصل کے شمال کی طرف سرکنڈہ لگا دیں تاکہ فصل شمال کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رہے۔ ضرورت پڑنے پر چھوٹینرسریوں، باغات، سبزیات کو کورے اور زیادہ سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کے نزدیک بعد از سہ پہر دھواں کریں۔پلاسٹک ٹنل میں کاشتہ سبزیاں بھی زیادہ سردی اور کورے سے متاثر ہو سکتی ہیں اس لئےکورے والی راتوں میں ٹنل کا منہ اندر سے بند کریں تاکہ اندر کا درجہ حرارت سبزیوں کی نشوونما کیلئے موزوں رہے اور دن میں 10بجے ٹنل کا منہ کھولیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت بڑھنے نہ پائے اور شام کو 4بجےٹنل کا منہ بند کر دیں تاکہ فصل کورے سے متاثر نہ ہو۔

About The Author