نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اوگرا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز، سمری حکومت کو بھیج دی گئی

گھریلوصارفین کے پہلے سلیب کا نرخ 121سے بڑھ کر 232روہے اوردوسرے سلیب کا نرخ 300سے بڑھ کر 353روہے

حکومت کا گیس بم تیار۔ اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے پہلے سلیب میں گیس 191 فیصد، فرٹیلائزرز کے لیے 135، تندوروں، کمرشل و صنعتی صارفین اور ایکسپورٹ انڈسٹری کےلیےقیمتوں میں 31 فیصد اضافے کی تجویزدےدی ۔۔سمری حکومت کوبھیج دی گئی جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔۔۔

مہنگائی کی ماری عوام پرایک اور بوجھ۔۔۔۔۔اوگرا نے قدرتی گیس کے نرخوں میں 17 سے 191 فیصد تک۔۔ اضافہ کردیا۔۔۔

گیس کے نرخوں میں اضافہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کی مد میں کیا گیا ہے۔۔۔اوگرا نے عوامی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے کمی منظوری دی۔۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے پہلے سلیب میں گیس191فیصد۔۔۔۔فرٹیلائزر کےلئے 135۔۔۔۔تندوروں۔۔۔۔کمرشل و صنعتی صارفین۔۔ایکسپورٹ انڈسٹری کےلئے 31فیصد۔۔۔۔سی این جی۔۔۔۔کیپٹوپاور پلانٹس۔۔۔۔سیمنٹ اور پاور پلانٹس کےلئے گیس 31 فیصد مہنگی کردی۔

گھریلوصارفین کے پہلے سلیب کا نرخ 121سے بڑھ کر 232روہے اوردوسرے سلیب کا نرخ 300سے بڑھ کر 353روہے ہوجائیگا۔۔۔سوئی ناردرن صارفین سے 334 ارب اور سوئی سدرن 275 ارب روپے نکالے گی۔۔

قیمتوں میں اضافہ 30 جون 2020 تک کیا گیا ہے۔اطلاق یکم جنوری سے ہوگا اور نوٹیفکیشن دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔۔۔۔جون سے دسمبر 2020 کےلئے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کمپنی اپنی ڈیمانڈ بعد میں دیں گی۔۔۔

About The Author