کمشنر انکم ٹیکس اینڈ ریونیو محمد ایاز کی تاجروں اور وکلاءکے وفود سے ملاقات
ڈیرہ اسماعیل خان :کمشنر انکم ٹیکس اینڈ ریونیو محمد ایاز نے کہا کہ تاجران اور ایف بی آر کے درمیان باہمی ربط اور ہر قسم کی بے قاعدگیوں کو روکنے کے لئے تاجران کی کمیٹیوں کا قیام ایک مثبت قدم ہے۔ایف بی آر کے سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور تقریبا ًمکمل ہے جس سے جعلی نوٹسز ،آڈر،ڈیمانڈ نوٹسز کا خاتمہ ہوگا ،وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تاجران کے وفد جس کی قیادت سہیل اعظمی اور وکلاءکےوفد سے مقامی ہوٹل میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو صادق علی بنگش ،اے سی جمشید خان ،شاہ نواز ،ایڈیٹر آفیسر ،انسپکٹر محمد ایاز ،انسپکٹر مصباح الدین ،وکلاءمیں شیرین جان ایڈوکیٹ،عامر فرید ایڈوکیٹ اور تاجران میں حامد علی ،محمد کفیل ،غلام سبحانی ،محمد خالد ،محمد جاوید ،خالد ناز ،چوہدری جمیل ،محمد رمضان ،محمد نواز ودیگر بھی موجودتھے ۔کمشنر ان لینڈ ریونیو کو تاجران نے اپنے مسائل سے آگاہ کیاجن میں فکس سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ،ایڈوانس ٹیکس ،انکم ٹیکس کی اقساط ،جبری رجسٹریشن ،شناختی کارڈ کارڈ کی لازمی شرط وغیرہ سے آگاہ کیا ۔کمشنر محمد ایاز خان نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے تاجرسمیتشہریوں کو پراپرٹی ،گاڑی ،کاروبارکرنے میں آسانی ہوگی جبکہ ایسا نہ کرنے سے آپ آئندہ دشواری کا سامنا کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ موجود ہ حکومت ٹیکس ریفارمز کررہی ہے ۔تاجروں ودیگر ٹیکس گزاروں کاتاکہ اعتماد بحال ہوسکے اور ٹیکسز سے ملک کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ تاجران اور حکومت ایف بی آر کے درمیان اعتماد کی فضاءقائم کرنے کے لئے ملک کے چھوٹے تاجروں کی تنظیموںکے درمیان مزاکرات کی کامیابی ایک اہم اور مثبت قدم ہے ۔جتنے زیادہ ٹیکس گزار نیٹ ورک میں آئیں گے اتناہی بہتری آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں تاجران کی کمیٹیاں کا کردار آئندہ آنے والےدنوں میں نہایت اہم ہوگا۔
متعدد دوافروش دکانوں کو سیل کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج اورنگزیب چوہدری ،صوبائی سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدلحفیظ مروت ،ضلع ڈرگ انسپکٹر حاجی عمران خان برکی نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ہسپتال روڈ اور مضافات میں علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے بلا لائسنس غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے کی پاداش میں متعدد دوافروش دکانوں کو سیل کردیا اور غیر رجسٹرڈ ادویات بھی قبضہ میںلے کر مزید کاروائی کے لئے کیسز صوبائی کوالٹیکنٹرول بور ڈ خیبر پختونخوا محکمہ صحت کو ارسال کردی ہیں ۔ ڈرگ انسپکٹر ز نے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ بل وارنٹی کے ساتھ کاروبار کں اور بغیر وارانٹی ادویات خریدنے سے اجتناب کریں ۔انہوں نے کہاکہ غیر معیاری اور بغیر ڈرگ لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے جو بلاامتیاز جاری رکھی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ غیر معیاری ادویاتفروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رورعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر میں لطیف الرحمٰن سے گفتگو کے دوران ڈرگ انسپکٹر ز نے کہا کہ ضلع بھر کے دوافروشوں کو پی سی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے ایک سرکلر جاری کردیں کہ دوافروش اپنے ڈرگ لائسنس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور دکان اندر صفائی کا خاص رکھیں ،ادویات کودھوپ ،روشنی اور نمی سے بچائیں ،ٹھنڈی اور خشک جگہ پر ادویات رکھیں ،دوافروش لفافہ کیمسٹ اور دیگر اضلاع کی ادویات کی فروخت نہ کریں ،ڈاکٹری نسخہ کے مطابق ادویات مریضوں کو فراہم کی جائیں،مقررہ نرخ سے زائد رقوم وصول نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی مکمل پاسداری کی جائے ۔
معروف ملٹی نیشنل میڈیسن ڈسٹری بیوشن کمپنی کا سیل مین لاکھوں روپے خرد برد کرکے فرار
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معروف ملٹی نیشنل میڈیسن ڈسٹری بیوشن کمپنی کا سیل مین لاکھوں روپے خرد برد کرکے فرارہوگیا ،منیجر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کینٹ کےقریب واقع معروف ملٹی نیشنل میڈیسن ڈسٹری بیوشن کمپنی کا سیل مین ادویات کی سپلائی کے دوران 85 لاکھ 34 ہزار 417 روپے مارکیٹ سے وصول کرکے فرار ہوگیا ۔کمپنی کے منیجر کے پولیس کو بتایا کہ ملزمہماری کمپنی مین بطور سیل مین کام کرتاتھا جس کے ذمہ مارکیٹ سے ادویات کی رقم وصول کرکے بینک میں جمع کرانا تھی لیکن اس نے خیانت کرتے ہوئے مذکورہ رقم خرد برد کرلی ہے۔پولیس نے منیجر کی رپورٹ پرملزم کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 408 ت پ درج کرلیاہے۔
گھر میں گھس کر تیس سالہ نوجوان کو اندھادھند فائرنگ سے قتل جبکہ اٹھارہ سالہ لڑکی کو زخمی کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کوٹلی امام حسین کے قریب قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ ،سابقہ دیرینہ رنجش پر مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر تیس سالہ نوجوان کو اندھادھند فائرنگ سے قتل جبکہ اٹھارہ سالہ لڑکی کوشدید زخمی کردیا ،دیگر اہل خانہ بال بال بچ گئے ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرا رہوگئے ، پولیس نے چار افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کےمطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں کوٹلی امام حسین کے قریب واقع علاقہ اقبال نگر میں مسلح ملزمان شام کے وقت صابر علی ولد اللہ ڈتہ قوم شہوترا سکنہ اقبال نگر کے مکان میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود اہل خانہ پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مکان کے اندر صابر علی کا تیس سالہ بھائی بہادر علی عرف مسکین ولد اللہ ڈتہ قوم شہوترا ، اور اس کی بہواٹھارہ سالہ نور بی بی زوجہ ریاست علی شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر اہلخانہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں تشویشناک حالت کے باعث نوجوان بہادر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعدورثاکے حوالے کردی گئی،وجہ عدوات فریقین کے درمیان قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی بیان کی گئی ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی صابر علی کی رپورٹ پر ملزمان محمد اقبال ،نثار حسین پسران غلام حسین ،عادل،طیب علی عرف علی ،پسران محمد اقبال اقوام آرائیں ساکنان اقبال نگر نزد کوٹلی امام حسین کے خلاف قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دو ملزمان محمد اقبال اور عادل کو گرفتارکرلیاہے۔
سگے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں چشم دید گواہوں کی موجودگی کے باوجود ملزم ضمانت پر رہائی پانے میں کامیاب ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس سید عتیق شاہ نے تھانہ صدر کی حدود ڈریم لینڈ کالونی میں سگے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم شیرخان سلیمان خیل کیدرخواست ضمانت دو چشم دید گواہوںکی موجودگی کے باوجودمنظور کرتے ہوئے اسے دولاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے معروف قانون دان صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور استغاثہ کی جانب سے بہادرخان مروت ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ نظام فلنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح ملزنان نے پچاس سالہ شخص غلمائے خان ولد محمد خان قوم سلیمان خیل سکنہ حال ڈریم لینڈ کالونی ڈیرہ پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،مقتول کے بیٹے رحمت اللہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ چنگ چی ڈرائیور ہے اور وقوعہ کے وقت وہ نیوسبزی منڈی کنال روڈ پر موجود تھا کہ موبائل فون پر اسے اطلاع ملی کی اس کے باپ کو قتل کردیاگیا ،پولیس نےمقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،بعدازاں مقتول کے بیٹے نے زیر دفعہ 164 ض ف کے بیان اپنے سگے چچا شیرخان ولد محمد خان قوم سلیمان خیل سمیت دو افرادکو مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے اپنے دو چچازاد بھائیوں یوسف خان اور اختر محمد پسران غمائے خان کے بچشم خود وقوع کو دیکھنا بیان کیا ، ۔ ذرائع کے مطابق مقتول کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی بتایا گیا ۔ فاضل عدالت نے دونوں وکلاءکے طویل دلائل اور بحث سننے کے بعد ملزم کے وکیل صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو دو لاکھ روپے دونفری ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ،شہریوں کی بڑی تعداد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر وگردونواح کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات معمول بن چکی ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی سے روزمرہ کی ہانڈی روٹی اور کھانا پکانا ناممکن ہوچکا ہے ،گیس کی کمی کے باعث ہمیں تندوروں کا رخ کرنا پڑرہا ہے ،متاثرہعلاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ اکثر علاقوں میں تو گیس بالکل ہی غائب ہوجاتی ہے تاہم اس ضمن میں محکمہ سوئی نادرن گیس دفتر دیرہ کے حکام کوئی نوٹسنہیں لے رہے ۔شہریوںنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے خطرناک حد تک کم پریشر سے نجات کے لئے شہریوںنے گیس کمپریسر کا استعمال بھی شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے دیگر صارفین گیس کےزیروپریشر کا شکار ہورہے ہیں ۔شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری سوئی گیس کی سہولت سے متفید ہوسکیں ۔
کاہو مختلف ادویات میں استعمال کرنے کیساتھ اس کا تیل اوربیج انتہائی مفیدہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاہو ایک اہم ترین جڑی بوٹی ہے جسے مختلف ادویات میں استعمال کرنے کیساتھ ساتھ اس کے تیل اوربیج کوانتہائی مفیدمقاصدکیلئے استعمالکیاجاسکتاہے نیزکاہوسردرد ‘نزلہ اوریرقان کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی زوداثرہے جبکہ کاہوکے سرکہ کیساتھ استعمال سے بھوک نہ لگنے کی شکایت بھی رفع ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاہوکے بیج سے نکالاگیاروغن انتہائی معجزاتی خوبیوں کا حامل ہے اور جن افرادکو یہ شکایت ہوکہ انہیں رات کو نیندنہ آتی ہے اگر ان کے سرپر کاہوکے تیل کی مالش کردی جائے تو ان کی یہ شکایت بھی ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاہو کیکاشت دسمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سردی کے موسم میں میرازمین میں کاہوکی کاشت سے پودا بہتر اندازمیں پھیلتااورپھولتاہے۔انہوں نے کہا کہ زمین اچھی طرح تیار کرکے اس میں گوبرکیگلی سڑی کھادڈالنے سے مزید بہترنتائج بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
صدیوں قبل ڈیرہ پھلا دا سہرا کہلوانے والا ضلع ڈیرہ مسائل کی دلدل میں پھنس کر رہ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)2019 ءکا سورج بھی غروب ہونے کے قریب مگر ڈیرہ کی تقدیر نہ بدل سکی ،صدیوں قبل ڈیرہ پھلا دا سہرا کہلوانے والا ضلع ڈیرہ مسائل کی دلدل میں پھنس کر رہ گیا ،ٹوٹی پھوٹیسڑکیں ،آلودہ پانی ،کھلے گٹر اور گندگی کے ڈھیر کسی غیبی مسیحا کے منتظر ،شہری مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،تفصیلات کے مطابق صدیوں قبل ڈیرہ کو پھلا دا سہر ا کو کہہ دیاگیا مگر شہر کے باسیبنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں ،پندرہ لاکھ سے زائد کی آبادی والا شہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے اپنی الگ پہنچان اور اہمیت رکھتا ہے مگر ارباب اختیار کی عدم توجہی کے باعث یہ شہر مسائل کیآماج گاہ بنتا جارہا ہے ۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،گلیاں ،آلودہ پانی ،ناقص سیوریج نظام ،تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ،گلیوں بازاروں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیر ،تجاوزات کی بھرمار ،سرکاری اداروں سمیت بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سمیت جنرل بس اسٹینڈ ،اسٹریٹ لائٹس تباہ حال ہوچکے ہیں ،بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بے شمار مسائل درپیش ہیں ۔شہریوںنے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ پھلا داسہر اکہلانے والی سرزمین ڈیرہ کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہری حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔
"احساس انڈر گریجوئٹ سکالر شپ”کیلئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ہائر ایجو کیشن کمیشن کے تحت "احساس انڈر گریجوئٹ سکالر شپ”کیلئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں24دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔اس پروجیکٹ کا مقصد انڈر گریجوئٹلیول کے مستحق طلباء جو کہ سرکاری جامعات میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اپنی تعلیمی اخراجات پوری نہیں کر سکتے انکو وظائف مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
گندم کی کاشت کے دوران سفارش کردہ مقدارمیں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھیلنے پھولنے سے روکاجاسکتاہے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ گندم کی کاشت کے دوران سفارش کردہ مقدارمیں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھیلنے پھولنے سے روکاجاسکتاہے، لہذاکاشتکار بیج کیمقدار میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔انہوں نے بتایاکہ اگر کھیت میں گندم کے پودے زیادہ ہونگے تو جڑی بوٹیوں کو پھیلنے پھولنے میں مددنہیں ملے گی اس طرح جڑی بوٹیاں ازخود ختم ہوجائیں گی تاہم اگر بیجکی شرح مقررکردہ سفارش سے کم رکھی جائے تو اس سے گندم کے پودے کم ہونے کے باعث خالی جگہوں پر جڑی بوٹیوں کو افزائش کا موقع مل سکتاہے جس سے کاشتکاروں کوبھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام کا بیج سیڈکارپوریشن کے ڈپوﺅں اورڈیلروں سے تصدیق شدہ بیماریوں سے پاک بیج ہی استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار اچھی شہرتکی حامل پرائیویٹ سیڈانجینئر کی طرف سے بھی فراہم کردہ معیاری اوربیماریوں سے پاک بیج استعمال کرسکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون