نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ، وفاقی حکومت کومزید دس روز کی مہلت

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس نے کہا یہ ایشو پارلے منٹ میں ہی حل ہونا چاہئے، دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلے منٹ بالادست ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر مزید دس روز کی مہلت دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لیگی رہنماؤں محسن شاہ نواز رانجھا، مرتضی جاوید عباسی اور جہانگیر جدون کی درخواستوں پر سماعت کی

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ جبکہ سیکرٹری قومی اسمبلی بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کے لیے مزید دس دنوں کی مہلت دی جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس کورٹ کو اعتماد ہے کہ آپ اس مسئلے کا حل نکال لیں گے ۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو لیڈنگ کردار ادا کرنا چاہئے۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس نے کہا یہ ایشو پارلے منٹ میں ہی حل ہونا چاہئے، دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلے منٹ بالادست ہے۔

About The Author