نومبر 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں میں پنچوں و سرپنچوں کا احتجاج جاری

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پنچایت کانفرنس کی جانب سے جموں میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد ہوا

جموں،

جموں خطے میں آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کی طرف سے ڈوگرہ چوک میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پنچایت کانفرنس کی جانب سے جموں میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد ہوا جس میں پنچوں اور سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حال ہی میں منعقد ہوئے پنچایت انتخابات میں منتخب ہوئے پنچوں اور سرپنچوں کی مکمل سیکورٹی کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر ضلع اننت ناگ غلام محمد میر کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے۔

غلام محمد میر کو گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں اپنے ہی گھر میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر انل شرما نے کہا کہ ‘منریگا اسکیم کے تحت ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونے والے ایک ہزار کروڑ روپے ابھی بھی بقایا ہیں

جس کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑ گئے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت راج قوانین کو پورے طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ زمینی سطح پر جمہوریت بحال ہو۔

About The Author