وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی،ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ماضی میں جودیمک ملک کی بنیادیں کھوکھلی کررہاتھااس دیمک کاخاتمہ کردیا ہے،فواد چودھری اور میاں اسلم اقبال نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید سامنے آئی ہے ۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے دولت بیرون ملک منتقل کی،، ملک کو قرضوں کے سہارے پر چھوڑا،، عمران خان مشکل فیصلے کرکے ملک کو دلدل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ ماضی میں جودیمک ملک کی بنیادیں کھوکھلی کررہاتھا،، اس دیمک کاخاتمہ کردیاہے،عوام کی بلاامتیاز خدمت،ملکی معیشت کااستحکام ہی ہمارے سیاست کامحور ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دارسابقہ حکومتیں ہیں۔۔
جہانگیر ترین کہتے ہیں مریم نوازکےمائنس ہونےکاوقت آگیا ہے، عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف ہے وہ مائنس نہیں ہوسکتے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمران کھربوں کا قرض چھوڑ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کا ہوئی۔ سابقہ حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ صرف باہر کے ملکوں میں فلیٹس بنائے ہیں۔۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لندن میں نواز شریف اور فیملی کے اپارٹمنٹس کی ملکیت ثابت کرنےمیں 5 سال لگے ، جب معاملہ عدالت میں آیا تو انتہائی سنجیدگی سے پکا منہ بنا کر ملکیت سے انکار کردیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ