دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور میں پانی کے تنازع پر مخالفین نے سکول کے باہر دس سالہ طالب علم کی ناک کاٹ دی

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے دس سالہ محمد ابراھیم کو تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کردیا گیا

راجن پور میں پانی کے تنازع پر مخالفین نے سکول کے باہر دس سالہ طالب علم کی ناک کاٹ دی زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

ملزمان موقع سے فرار پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے

راجن پور کے علاقہ موضع دیرہ دلدار میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے باہر مسلح تین افراد نے دس سالہ طالب علم کو پکڑ کر تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی

اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے دس سالہ محمد ابراھیم کو تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی

پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانی کے تنازع پر مخالفین نے دس سالہ بچے کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگئے زخمی بچے کے والد کے ساتھ ملزمان کا زمین کے پانی کا تنازع چل رہا تھا

مزیذ تحقیقات جاری ہے

About The Author