دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چار کشمیری باشندے40 لاکھ بھارتی کرنسی سمیت گرفتار

سرکاری عہدیداروں کے مطابق جمعرات کو چار کشمیریوں کو دہلی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔

نئی دہلی،

دہلی ایئر پورٹ پر کسٹم حکام، ملٹری انٹلیجنس اور سی آئی ایس ایف نے مشترکہ طور پر 40 لاکھ بھارتی کرنسی کے ساتھ چار کشمیریوں کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق جمعرات کو چار کشمیریوں کو دہلی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ ان سے 39.14 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی مقدار میں بھارتی کرنسی ضبط ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان چاروں افراد کومنگل کے روز جدہ سے آمد کے بعد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ

ان افراد کا جموں جانے کا ارادہ تھا لیکن وہ پرواز میں سوار ہونے سے پہلے ہی گرفتار کر لئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ چاروں مسافر بدھ کے روز جدہ سے اندرا گاندھی

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے اور وہ ایئر انڈیا کی پرواز سے جموں جانے والے تھے۔جب سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے بیگ میں بھارتی کرنسی دیکھی تو انہیں روک لیا گیا۔مسافروں کے بیگز میں سے کل 38،99،322 روپے نقد ملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About The Author