دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے انوکھے اقدامات

کون سا کھلاڑی کتنا کمزور اور کتنا فٹ ،،، مخالف ٹیم میں کون سے کھلاڑی خطرناک اور کون سے قدرے ویک ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل میں بہتری کیلئے اقدامات شروع کر دیے،، ٹیم ڈویلپمنٹ اور کوچز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہائی پرفارمنس کیمپ لگ گیا ہے۔

کون سا کھلاڑی کتنا کمزور اور کتنا فٹ ،،، مخالف ٹیم میں کون سے کھلاڑی خطرناک اور کون سے قدرے ویک ہیں ،،، اب یہ سب صرف گراونڈ میں ہی نہیں بلکہ کمروں میں بھی جانچا جائے گا

ہیڈکوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں نینشل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہائی پرفارمنس کوچنگ کیمپ شروع ہو گیا، جس میں سابق اولمپیئنز اور نیشنل کوچز بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ تمام فارن ٹیمیں سائنٹیک انداز کو فالو کررہی ہیں اس کوچنگ کورس کا مقصد تمام نیشنل کوچز کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرانا ہے۔

کوچنگ کورس میں ٹیم فارمیشن، اسٹرکچر، اٹیک، ڈیفنس اور بنیادی مہارتوں بارے تربید دی جا رہی ہے
ہائی پرفارمنس کوچنگ کیمپ آٹھ دسمبر تک جاری رہے گا،،، شرکا کو سرٹیفیکٹس سے بھی نواز جائے گا۔

About The Author