وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام دے دیئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا نام دیا گیاہے۔
اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی طرف سے بھی تین نام سامنے آچکے ہیں۔ اپوزیشن نے ناصر محمود کھوسہ ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام دیے ہیں۔
یاد رہے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا پانچ سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔ کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان تاحال تعینات نہیں ہو سکے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ