علاج مکمل ہوتے ہی نواز شریف کو واپس بھیجا جائے،وفاقی حکومت کا برطانیہ کو خط
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے۔
خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے،
خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ
نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔

اے وی پڑھو
سندھو بچاؤ ترلہ دے آہر نال تونسہ بیراج دے مقام تے لوک ستھ
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان