اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کی ہے، پمز اسپتال کے ہیڈ کو سابق صدر کے لیے میڈیکل بورڈ بناکر رپورٹ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیا گیاہے۔ کیس کی مزید سماعت 11دسمبر کو ہوگی۔
سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ نے کی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،جس میں استدعا کی گئی کہ طبی حالات کے پیش نظر ضمانت منظور کی جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ