نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری

حضرت خواجہ غلام فرید رحیم یار خان کے قصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے جنہوں نے تعلیمات میں امن اور بھائے چارے کا درس دیا

راجن رصغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان شاعر و صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان شاعر و صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے 122ویں سالانہ سہ روزہ عرس کی تقریبات آج سے کوٹ مٹھن میں شروع ہو چکی ہیں سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ سربراہ جماعت فریدیا خواجہ محمد عامر شریف کوریجہ نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر تقریبات کا باقائدہ آغاز کر دیا عرس کی اہم رسومات میں چادر وتاج پوشی اور چراغاں شامل ہیں ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

حضرت خواجہ غلام فرید رحیم یار خان کے قصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے جنہوں نے تعلیمات میں امن اور بھائے چارے کا درس دیا عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں جس میں 15سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں دے رہے ہیں دربار کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے ۔عرس کے آخری دن راجن پور میں مقامی چھٹی ہوگئی دربار پر زائرین کی بڑی تعداد روایتی جھومر ڈال کر عقیدت کا اظہار کر رہی ہے ۔

حضرت خواجہ غلام فرید نے اپنے صوفیانہ کلام میں سرائیکی وسیب کو ایسا رنگا جو در حقیقت اس کی پہچان بن گیاہے۔

About The Author