لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس شاہد مبین نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی پر کارروائی بارہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی.
درخواست میں ٹک ٹاک کو نوجوان نسل کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایپ وقت اور پیسے کا ضیاع ہے،
درخواست گزار نےکہا فحاشی کے فروغ کا سبب بھی بن رہی ہے، یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے،، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،