نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا کارکردگی زیرو،شہر بھر میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں

ڈیرہ اسماعیل خان :سٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا کارکردگی زیرو،شہر بھر میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں ، ، پرائس کنٹرول کمیٹی، پرائس مجسٹریٹ اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسرانخاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ، بااثر دکانداروں کا نرخ نامہ میں اشیاءخوردونوش کے ریٹوں میں مسلسل اضافے کے لئے ایک بارپھر سرگرم ،شہریوں میں شدید تشویش کی لہر ،حکومت کے خلاف شدیداحتجاج ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ ڈیرہ شہر اور اس کی چاروں تحصیلوں میں قائم دکانوں پر اشیاء خوردونوش کے نرخ زائد ہونے کےساتھساتھ ہر دکان پر مختلف نرخ وصول کئے جارہے ہیں، پرائس ریویو کمیٹی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سرکاری نرخ نامے صرف کاغذی حیثیت تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس پر عمل درآمد نہ ہونے سےشہری مجبوراً مہنگے داموں اشیاء ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں،مہنگائی زیادہ ہونے سے متعدد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، چھوٹے سرکاری ملازمین اور محنت مزدوری کرنے والے شہری مصنوعیمہنگائی سے سخت پریشان ہیں اس حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں، پرائس مجسٹریٹس اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن کررہ گئی ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیرہ کےبااثر تاجر اور دکاندار ایک با رپھر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے نرخ نامہ میں اشیاءخوردنی کے ریٹوںمیں اضافے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنےکے لئے وزراءاعلی کو موثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں ان احکامات پر کہیں عمل درآمد نظر نہیں آرہا ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پرائس ریویوکمیٹی کے اجلاس میںپہلی بار ہوٹلز کے کھانوں کے نرخ طے کرکے انہیں نرخ نامہ میں شامل کیاگیا لیکن بااثر ہوٹل مالکان کے شدید دباﺅ پر انہیں نرخ نامہ سے نکال دیاگیاجبکہ بیکری مالکان اور حلوائیوں کے پرزور مطالبہ پر مٹھائی اورحلوے کے ریٹ بڑھائے گئے لیکن ان میں مزید اضافہ کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت اورتشویش کا باعث ہے۔ ، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈیرہ میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس حوالے سے غفلت لاپرواہی کے مرتکب ملازمین اورافسران کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاءخوردونوش فراہم ہو سکیں۔


ڈی پی او دفتر ڈیرہ میں ہنگامی کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں نیشنل ایکشن پلان کی عملداری ، کاﺅنٹر کرائم ، قیام امن ،خدمت عامہ کے عوامل ، انتظامی امور میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور فورس کے جوانوں کی ویلفئیر کے لئے جامع اقدام اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل SPڈیرہ نجمالحسنین ، سب ڈویژنل پولیس آفیسران اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، جرائم کی شرح ، پولیس کی استعداد کار اور تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیشی امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس سلسلے میں جامع حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔ اجلاس میں خدمت عامہ اور لوگوں کی داد رسی کے لئے قائم پولیس اسسٹنز لائن ، پولیس ایکسس سروسز اور DRCکی کارکردگی پر باہمیتبادلہ خیال کیا گیا اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت پر سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور انسداد جرائم کی شرح کو اطمینان بخش قراردیا گیا جبکہ پال ، پاس او رڈی آر سی کے ذریعے عوام کو فراہم کردہ خدمات اور پولیس کے ساتھ شہریوں کے وابسطہ معاملات میں مذکورہ فورمز کی پیش کردہ عملی کارکردگی کو سراہا گیا اجلاس کو بتلایا گیا کے شہریوں کےتحفظ اور حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نقاط کو اس کی اصل رو ح کے مطابق عملی جامع پہنایا جائے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے سد باب کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو مزید مﺅثربنایا جائے ۔ تھانوں کی سطح پر مطلوب اشتہاریوں اور مشکوک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد از سر نو فہرستیں مرتب کر کے ان کی سرکوبی کے لئے بھر پور ایکشن لیا جائے ۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمامدستیاب وسائل بروئے کار لائےں ۔ اجلاس کے شرکاءپر زور دیا گیا کہ وہ ماتحت پولیس عملے کی ویلفئیر کے لئے جامع اقدام اٹھائےں پولیس جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے پولیس اصلاحاتکے تحت معرض وجود میں لائے گئے خدمات عامہ کے منصوبے کے ثمرات سے لوگوں کو بہتر انداز میں مستفید کریں تاکہ ان منصوبوں کا ماحاصل نظر آئے ۔ حساس و آسانی سے حدف بننے والے مقامات کی سکیورٹیآڈٹ یقینی بنائےں اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مربوط انٹیلی جنس نظام کے تحت دیگر سکیورٹی و انتظامی اداروں اور عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کئے جائےں ۔ قانون و انصاف اور میرٹ کی بالا دستیکو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے جرائم کی منظم بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے گا اور تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاََ مظلوموں کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی اوڈیرہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں خود جا کر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور علاقائی امن معاشرتی جرائم کے بہتر تدارک کے لئےمقامی عمائدین ، منتخب عوامی نمائندے ، علمائے کرام اور مساجد کے آئمہ کیساتھ مل کر پیشہ ورانہ فرائض مﺅثر انداز میں ادا کریں ۔ انہوں نے پولیس آفیسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ اختیار کی حدود کےاندر واقع مساجد و مدارس ، امام بارگاہوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں سمیت تمام حساس مقاما ت کی سکیورٹی عوامل کا بذات خود جائزہ لے کر مقامات کے تحفظ کے لئے فول پروف حفاظتی اقدامات اٹھائےں اورمختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت و نگرانی کے لئے وضع کردہ جامع ایس او پیز مﺅثر عملداری یقینی بنائے ۔


غیر قانونی ڈیزل وپیٹرول کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی کاروائیاں ،غیر قانونی ڈیزل وپیٹرول کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ، لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی ڈیزل وپیٹرول برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کرلیاگیا ،پولیسنے ملزمان کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔ڈیرہ پولیس کی غیر قانونی ڈیزل وپیٹرول کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں جاری ہیں ۔ اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور کاظمخان نے کوئٹہ پیٹرولیم ایجنسی ڈیرہ چشمہ روڈ اڈہ کوٹجائی پر چھاپہ مار کر وہاں سے چھ ہزار چھ سو لیٹر نان کسٹم پیڈ غیر قانونی ڈیزل قبضہ میں لے کر ملزم محمد اکرام ولد محمد رمضان قوم بلوچ سکنہ روہلہ کوگرفتارکرلیاجبکہ برآمد ہونے والا ڈیزل وپیٹرول کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیاہے ۔دوسری کاروائی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ٹاﺅن محمد سبطین نے آئل ٹینکر نمبر 1758/D ڈیرہ اسماعیل خان سے1750 لیٹر پیٹرول اور دوہزار لیٹر ڈیزل برآمد کرکے ڈرائیور ملزم صاحب جا ن ولد محمد افضل سکنہ گمل کلاںکو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 458 جرم زیر دفعات 285.286. اور 23پیٹرولیم ایکٹ کے تحت درج کرلیاہے۔


سالہ شخص آبپاشی کے نالے میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ کے علاقہ سنگڑھ شریف کے قریب اراضی میں پانی لگانے کے دوران 53 سالہ شخص آبپاشی کے نالے میں منہ کے پل گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ،مقامی ذرائع کےمطابق ڈیرہ کے علاقہ سنگڑھ شریف کا رہائشی 53 سالہ محمد اکرم ولد عبدالرحمٰن قوم قریشی اپنی قریبی اراضی میں پانی لگانے کے لئے موجود تھا کہ اس دوران وہ اچانک آبپاشی کے نالے میں منہ کے پل گرگیا اوردوبارہ اٹھ نہ سکا جس کے باعث وہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کے لواحقین کے مطابق وہ مرگی کا مریض تھا جو کہ اچانک دورہ ہونے سے نالے میں جاگر اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحقہواہے۔


پک اپ گاڑی الٹ گئی ،ڈرائیور سمیت آٹھ افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ ٹانک روڈ علاقہ پوٹہ کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈاٹس چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی ، پک اپ گاڑی کے ڈرائیور سمیت آٹھمزدور شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کے لئے مزدور پک اپ گاڑی میں سوار ہوکر ڈیرہ اسماعیلخان سے ٹانک کے علاقہ گل امام جارہے تھے کہ ڈیرہ ٹانک روڈ علاقہ پوٹہ کے قریب پہنچنے پر گاڑی چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی جس کے نتیجےمیں ڈرائیور سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔


بائیس سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بڈھ میں بائیس سالہ نوجوان نے بارہ بور بندوق کے فائر سے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ،مقتول کی لاش پورسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی،پولیس نے رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بڈھ میںبائیس سالہ نوجوان سلیمان ولد شیر زمان سکنہ بڈھ نے اپنے قیمتی زندگی سے بیزار ہوکربارہ بور بندوق سے اپنے سینے پر فائرکرکے خودکشی کرلی ۔متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید چھان بینشروع کردی ہے۔


چور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی سمیت شہری کی کارلے اڑے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم چور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی سمیت شہری کی کارلے اڑے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درجکرلیاگیا۔تھانہ یونیورسٹی کی حدود بلوچ ہوٹل کے قریب چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور شہری کی کارچوری کرکے لے گئے ۔کار کے مالک وحید کان وزیر سکنہ پشہ پل نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹدرج کرائی کہ اس کی کار ٹیوٹا کرول ٹوڈی ماڈل 2004 برنگ سیاہ بلو چ ہوٹل کے قریب کھڑی تھی کہ نامعلوم چور اس کی کار چوری کرکے لے گئے ہیں کار کے اندر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے نقدی ،والد کا شناختیبھی کار اندر موجود وہ بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔


موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ ۔مسلم لیگ(ن )یوتھ آرگنائزیشن ڈیرہ ڈویژن کے صدر روشن ضمیر لغاریایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے میںمکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، ٹماٹر کیقیمتیں کنٹرول نہیں کی جاسکتی تو ملکی معیشت کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کاکام نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے مگر بد قسمتی سے موجودہ حکمران ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکتے توعوام کو کیا ریلیف فراہم کرینگے مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میں عوام کو ریلیففراہم کیا جاتا تھا موجودہ حکومت کے مشیر خزانہ نے خود اعتراف کیا کہ مسلم لیگ(ن)کے دور میں معیشت بہت بہتر تھی موجودہ حکمرانوں نے شروع دن میں عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے واویلا شروع کر دیا جسمیں اب وہ ناکام ہوگئے ہیں ۔ ملک میں کبھی آٹے کابحران تو کبھی چینی کا بحران پیدا ہوا ہے اور اب ٹماٹر کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کی نظریں مہنگائی کی طرف کر دی گئی موجودہ حکمرانوں میں ایسی صلاحیتنہیں کہ وہ عوام کیلئے ریلیف کے مواقع پیدا کریں انہوں نے کہا کہ ڈالر کامقابلہ اب ٹماٹر کررہا ہے تو ان حکمرانوں سے خیر کی توقع کہاں رکھی جائے گی، مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور حکومت میں ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا اور آج وہ حکمران خود مسلم لیگ(ن)کی معیشت کی حوالے سے اعتراف کررہے ہیں کہ سابقہ دور حکومت میں ملکی معیشت بہتر ہوئی تھی نواز شریف کی صحت پر موجودہ حکمرانوں نےسیاست کر کے اچھا نہیں کیا، مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور اب بھی کرتے رہیں گے۔


ماہ دسمبر ایک منفرد مہینہ،اتوار،پیر،اور منگل کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہ دسمبر ایک منفرد مہینہ،اتوار،پیر،اور منگل کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔ اتوارسے شروع ہونے والا ماہ دسمبر اس لیے بھی منفرد ہو گا کہ اس مہینے میں ہفتے کے ایام اتوار،پیر اورمنگل پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔ماہ دسمبر میں وفاقی ملازمین کو 25دسمبر کی چھٹی ملا کر کل 11چھٹیاں ہوں گی جبکہ صوبائی ملازمین 6چھٹیوں پر موجیں کریں گے۔


درجنوں عمارتیں بغیر نقشہ کے تیار ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے درجنوں عمارتیں بغیر نقشہ کے تیار ہوگئیں،شہریوں کا حکومت خیبرپختونخوا سے کرپٹ عملہ فارغ کرنے اور نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے حکام کی آشیر باد متعلقہ اہلکاران کی ملی بھگت سے ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پکڑتا جا رہا ہے، موجود ہ حکومت کے اقتدارسنبھالتے ہی ضلعی حکومت اور مقامی سیاستدان بھی اس لا قانونیت پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے بلڈنگز انسپکٹرز بلا خوف وخطر متعلقہ مالکان اور ہاو¿سنگ کالونیوں کے مالکانسے اپنا حصہ وصول کر کے غیر قانونی کاموں کو فروغ دے رہے ہیں۔ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شدت اختیار کر گیاہے جن میں 80فیصد سے زائد عمارتوں کے نقشہ جات منظور ہی نہیںہوئے۔عمارتوں کے نقشے منظور نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی خزانے میں ریونیو جمع نہیں کروایا جا رہا جس کیوجہ سے قومی خزانہ خسارے میں جا رہاہے اور دوسری طرف غیر معیاری اور قوائدوضوابط کے خلاف عمارتیںتعمیر کی جارہی ہیں۔شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات سمیت ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،


سینٹری ورکروں کی نااہلی کے باعث سڑکوں کے کنارے جمی مٹی شہریوں کے چہروں پر جمنے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے سینٹری ورکروں کی نااہلی کے باعث سڑکوں کے کنارے جمی مٹی شہریوں کے چہروں پر جمنے لگی، سڑکوں کے کنارے کئی کئی فٹ مٹی کے ڈھیر لگ گئے،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سینٹری ورکرز تنخواہیں وصول کرتے ہیں، اور افسروں کی ملی بھگت سے پرائیویٹ پلازوں، کوٹھیوں سمیت بااثر افراد کے گھروں، ڈیروں پرڈیوٹیاں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر اور ملحقہ آبادیاں گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ کئی کئی روز شہری حلقوں میں سینٹری ورکرز صفائی کے لئے نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراورگٹروں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے، سرکلر روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں کے کناروں پر مٹی جمی ہوئی ہے، جس کے باعث گاڑیاں گزرنے کے بعد دھول اڑنے سے شہریوںکے چہروں پر دھول مٹی پڑتی ہے جس سے آشوب چشم سمیت دمے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرزکی بھرمار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سے ملحقہ آبادیوں کی سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرزکی بھرمار،چوٹی نما سپیڈ بریکرز سے شہریوں کی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں۔عوامی سماجی، شہری حلقوں کاڈپٹی کمشنرڈیرہ سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ختم کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر کے علاقوں کی سڑکوں اور گلی،محلوں،بازاروں پر مقامی بااثر افراد نے جگہ جگہ سپیڈ بریکرز قائم کر دئیے ہیں جبکہ گلی محلوںمیں ہر شہری نے اپنے گھر اور دکان کے سامنے سپیڈ بریکربنانا اپنا قانونی حق اور فرض سمجھ لیا ہے، ڈیرہ شہر کے بعض علاقوں میں ہر دس گز کے فاصلے پر چوٹی نما غیر قانونی سپیڈ بریکرز قائم ہو چکے ہیں جن سےگزرنے والے موٹر سائیکل،چنگ چی رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں ٹکرا کربھاری نقصان کرنے کے علاوہ گاڑیوں میں سوار معمر بزرگ، خواتین، بچے اور ایمبولنسیز میں لے جانے والے مریضوں کو زوردار جھٹکے لگنےسے تکلیف میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، شہر کی سماجی، مذہبی، رفاعی شخصیات اور عمائدین نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہرکے علاقوں کی سڑکوں اور گلی محلوں میں تعمیر کئے گئے غیر قانونی سپیڈبریکرز کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہی سے محفوظ رہ سکیں۔


ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہورہاہے؟

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہورہاہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 6دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کینوید سنادی ہے اور پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کا کم سے کم درجہحرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔


موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی معلومات کے لیے ایپلی کیشن متعارف

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی معلومات کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی ،حکومتِ پاکستان نے 15جنوری 2019 کو بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکسعائد کر دیا تھا، جس کے بعد سے پاکستانی شہری اس مخمصے کا شکار ہیں کہ کس فون پر انہیں کتنا ٹیکس دینا پڑے گا۔لیکن اب ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنےموبائل فون پر ہی معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کا جو فون پاکستان لا رہے ہیں یا منگوا رہے ہیں اس پر انہیں کتنا ٹیکس دینا ہوگا۔اس ایپلی کیشن کا نام Pakistan Customs Mobile ImportTax Calculator رکھا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آپ کو اپنے مطلوبہ فون کی قیمت داخل کرنی ہوگی جسے کیلکیولیٹ کرنے کے بعد یہ ایپلی کیشن آپ کو اس پر عائد تمام ٹیکسز کے بارے میں بتا دے گی کہاس پر کون کون سے ٹیکس عائد ہوں گے اور کتنے ہوں گے اور مجموعی طور پر آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ایپلی کیشن میں روپے اور ڈالر کی قیمت جاننے کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اسیوقت ڈالر کی قیمت بھی دیکھ سکیں گے اور معلوم کر سکیں گے کہ روپے میں انہیں کتنی رقم ادا کرنی ہو گی۔یہ ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر ڈان لوڈ کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔


نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے گھیرا مزید تنگ کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے گھیرا مزید تنگ کر دیاہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بھاری رقوم کا لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے، پچاس ہزار سےزیادہ یومیہ کیش نکلوانے والے بھی جواب دیں گے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بینکوں سے بھاری رقوم منتقل کرنے والوں کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں اور ان لوگوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائےگی۔ واضح رہے کہ بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاونٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پرآمادگی ظاہر کردی، بینکوں نے اکاونٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا۔ فیڈرل بورڈ آفریوینو(ایف بی آر)اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینکوں کے سربراہاں نےبینک اکاو¿نٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے کے بعد 2013 کے بعد ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ بینکوں نے اکاو¿نٹ ہولڈز کیتفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا، اس معاہدے کے بعد بینک اپنامقدمہ اگلے ہفتے واپس لے لیں گے۔ایف بی آر نے پاکستان بینکر ایسوسی ایشن کے کہنے پر انکم ٹیکس آرڈننس 2001 میںپہلے ہی ترامیم کرا دی ہے، ترامیم کے بعد بینکوں کو تفصیلات دینے کے حوالے سے اب اعتراض ختم ہو جانا چائیے۔ نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے گھیرا مزید تنگ کر دیاہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےبھاری رقوم کا لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے


سکولوں کی گاڑیوں سے سلنڈر ہٹانے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخواحکومت کو سی این جی سلنڈر والی سکول وینزکیخلاف کارروائی کرنے اورسکولوں کی گاڑیوں سے سلنڈر ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ،دورانسماعت جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈرلیتھل بم ہیں جس سے اب تک کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس احمدعلی پرمشتمل دورکنی بینچ نے یہاحکامات گزشتہ روز طلبا کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرلگانے کیخلاف دائررٹ کی سماعت کے دوران دئیے، اس موقع پر فاضل بنچ نے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کونوٹسجاری کرکے جواب بھی مانگ لیاہے۔عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواشمائل احمدبٹ بھی پیش ہوئے جبکہ دوران سماعت جسٹس قیصررشید کاکہناتھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے ، صوبائی و وفاقی حکومتوںکے چیف ایگزیکٹیو تعلیمی ایمرجنسی کی بات کرتے ہیں لیکن سکولوں کے بچوں کے بیگ گاڑیوں کے باہر لٹکے ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈرلیتھل بم ہیں جس سے اب تک کئی قیمتیں جانیںضائع ہوچکی ہیں ،اس موقع پر اے اے جی سکندرحیات نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت کیجانب سے کمنٹس جمع کرادیئے گئے ہیںجس پر جسٹس قیصر رشید کاکہناتھا کہ صرف باتیں نہیں، عملی کامچاہیے،عدالت عالیہ کے دورکنی بینچ نے خیبرپختونخواپولیس اورٹریفک پولیس کو ایسی گاڑیوں کیخلاف فوری گرینڈآپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جوگاڑیوں میں سلنڈرلگائے ہوئے ہیں،عدالتنے بعدازاں سماعت19دسمبرتک ملتوی کردی۔


کروڑوں روپے اخراجات اور قربانیوں کے باوجودپولیو وائرس کی سنچری مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کروڑوں روپے کے اخراجات اور درجنوں پولیس ، ڈاکٹروں ، ورکروں کی قربانیوں کے باوجود رواں برس 100بچے پولیو کا شکار ہو گئے ہیں 100بچوں کا شکار کر کے پولیو وائرسنے سنچری مکمل کر لی ہیں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اب تک پولیو ٹائپ ون اور تھری کے 91جبکہ پولیو ٹائپ ٹو کے 9کیسز سامنے آ چکے ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں،ہنگو ، شانگلہ ، طورخم ، لکی مروت ،چارسدہ ، باجوڑ ، خیبر ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان، ٹانک میں پولیو کے 66کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بنوں میں اب تک 24کیسز رجسٹرڈ ہو ئے ہیں، رواں سال کے دوران پولیو ٹائپ ٹو کے 9کیسزسامنے آئے ہیں حالانکہ یہ وائرس پاکستان میں 1999میں ختم ہو چکا ہے پولیو ٹائپ ٹو کے 4کیسز خیبر پختونخوا میں آئے ہیں، خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں پولیو کی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ڈاکٹروں ،لیڈیز پولیو ورکروں ، سابق خاصہ دار فورس ، لیویز فورس نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں تاہم خیبر پختونخوا کے پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکا خیبر پختونخوا میں پولیو کے وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی عارضی طور پر بند

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی اگلے ہفتے سے تین مہینے کے لئے عارضی طور پر بند کر دی جائیگی رواں سال افغان مہا جرین کی رضا کارانہ واپسی سست روی کا پہلے سےہی شکار ہیں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ اور افغان ریفوجیز کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہیں موسم سرما میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی تین مہینے کے لئے بندہو رہی ہے یکم د سمبر 2019سے اگلے سال 29فروری تک رضا کارانہ واپسی معطل رہے گی رضا کارانہ واپسی کا عمل 2مارچ سے شروع ہو گا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے موقع پر 200ڈالر فی کسدیئے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں اگلے سال تک کی توسیع کی ہے اب تک افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں پانچ بار توسیع کی جا چکی ہیں جبکہ غیررجسٹرڈاور افغان ریفوجیز کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری رہے گی۔


پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈیرہ کے اہم ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈیرہ کا اہم ماہانہ اجلاس زیر صدارت محمد یٰسین قریشی صدر ڈیرہ پریس کلب منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا،اجلاس میں جنرلسیکریٹری شیخ توقیر اکرم نے ایجنڈا پیش کیا۔اس اہم ماہانہ اجلا س میںڈیرہ پریس کلب اور ممبران کی بہتری بارے میںتجاویز پیش کی گئیں جو کہ متفقہ طور پر تمام ممبران نے منظور کر لیں۔آئندہ منعقد ہونےوالے اجلاسوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس وقت مقررہ کے مطابق شروع کیا جائیگا لہذاممبران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے عہدیدارن وممبران سابق صدر احمدخان کامرانی ،سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی ، حاجی لطیف الرحمٰن ،عبدالحمید بلوچ ،ابومعظم ترابی ،فضل الرحمٰن ،راجہ جہانزیب کیلانی ،محمد ریحان ،مصطفی کمال ،عبداللہ جان ، محمد صادق نوشاد ،غلام فرید محمدی،مرتضیٰ اعوان ،الحاج قیوم نواز با بڑ ،اکرام الدین ، عبدالحمید پیر زادہ ، فاروق بلوچ، ظفرعباس اعوان ،محمد عثمان اور گوہر محبوب غنچہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صدر محمد یٰسین قریشی نے کہا کہ پریس کلب کیمضبوطی اور وقار کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اور پریس کلب کی عزت و وقار میں ہی ہماری عزت و وقار ہے۔ڈیرہ پریس کلب اپنے اعلی مقاصد اور نصب العین پر کار بند رہتے ہوئے صحافت کے معیار اورصحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی سمیت دیگر حقوق کے حصول کی کوششیں جاری ہیں ،تمام مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ میں ڈیرہ پریسکلب اور ممبران کی عزت اوروقارکوہرصورت مقدم رکھا جائے گا،اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے ضلعی رہنما مولانا حماد فاروق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب ،مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور نبی رحمت کی شفاعت نصیب کرے آمین۔

About The Author