نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

مظفرگڑھ ( علی جان سے)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے چارج سنبھال لیا اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر نے ڈی پی او آفس میں استقبال کیا ترجمان مظفر گڑھ پولیس کے مطابق ڈی پی او دفتر میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی بعد ازاں ڈی پی او مظفرگڑھ نے پولیس لائن میں یادگار شہدا پر حاضری بھی دی

مظفرگڑھ(علی جان سے)
ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے مظفر آباد آزاد کشمیر یوم تاسیس کے جلسہ کے موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی, سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف, سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ,وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود. سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ. ممبر قومی اسمبلی محترمہ نفیسہ شاہ. سینٹر روبینہ خالد. مشیر وزیراعلی سندھ مرتضی وھاب. ممبر صوبائی اسمبلی سندھ شرجیل میمن. صوبائی وزیر سندھ اطلاعات ونشریات سعید غنی. صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ. ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین. سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب خواجہ رضوان عالم. و دیگر سے پرل کانٹینینٹل ھوٹل مظفر آباد آزاد کشمیر میں ملاقات کی اور ضلع مظفرگڑھ کی پارٹی کارکردگی پیش کی. اس موقع پر میاں سلیمان چھجڑہ. زاھد عباس خان.حاجی حمید جیالا. جان محمد پہوڑ. جاوید جمالی. شوکت رند. مصطفے جمالی. میر سیفل پہوڑ ودیگر بھی موجود تھے.


مظفرگڑھ(علی جان سے)
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے پیٹرن انچیف سابق آئی جی پولیس محمد ایوب قریشی کی زیر صدارت ڈی ایف اے کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں جنرل سیکرٹری شاہد حسین خان, واجد محمود خان سمیت عہدے داران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی.اجلاس میں فٹبال کو ضلع بھر میں فروغ دینے اور سپورٹس سرگرمیاں فعال کرنے پر غوروخوض کیا گیا.  جبکہ اس موقع پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین فٹبالرز مبشر, اسامہ اور شعیب کلیم کو 25, 25 سو روپے نقد انعامات تقسیم کئے گئے.


ساؤتھ پنجاب جرنلسٹس فورم کے سرپرست اعلی رانا خالد محمود قمر, صدر رانا امجد علی امجد, جنرل سیکرٹری ارشد ملک اور ممبران ایگزیکٹو کونسل نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی نو منتخب ایگزیکٹو کونسل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر شہزادہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، نائب صدور رانا پرویز حمید، لالہ اسد پٹھان، بخت زادہ یوسف زئی، سلیم شاہد، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، اسٹنسٹ سیکرٹریز حامد یاسین، خالد کھر، شاہد چودھری، عیسی خان ترین، خزانچی ذوالفقار علی مہتو، نو منتخب ممبران ایف ای سی افضل بٹ، ایوب جان سرہندی، روف مان، جاوید اقبال عمبر، خورشید عباسی، مخدوم بلال عامر، شبیر مغل، ظہیر شہزاد اور سعید اختر، ابراھیم خان، ناصر حسین۔ لالہ رحمان، جاوید صدیقی۔ امتیاز بزدار اکرم ناصر اور شفیق راجہ ملک میں ایک مضبوط یونین کی بنیاد رکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ پی ایف یو جے کی نو منتخب قیادت پاکستان بھر کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)
رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کے باعث زچگی سمیت امراض نسواں میں مبتلاء خواتین مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے. گزشتہ کئی ماہ سے وومن میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے خواتین کے طبی معائینہ اورمیڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس کے حصول کےلئے مشکلات ہیں اور ان امور کے لئے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ جانا پڑتا ہے. شہریوں ملک عاصم اعوان, رانا محمد سہیل, ڈاکٹر عقیل حسین, رانا محمد شاہد, فیصل قیوم شیخ, محمد اقبال اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر دیہی مرکز صحت خان گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر فوری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے.


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 3دسمبرکو منایاجائے گا،معذور افراد کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے،یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال3 دسمبر کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے ان کا دن منانے کا فیصلہ انیس سو بانوے میں قرارداد پاس کر کے کیا گیا،اس موقع پر معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی اچھی تعلیم و تربیت اور حوصلہ افزائی کیلئے سیمینارز، ورکشاپ اور ان کے اعزاز میں تفریحی سرگرمیوں پر مبنی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت 6 سو ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر10 میں ایک شخص معذور ہے،ترقی پزیر ممالک میں اسی سے 90 فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب 50سے 70 فیصد ہے جبکہ ان میں سے80 فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے


مظفرگڑھ(علی جان سے) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے پرائیویٹ سکولز سے لوٹ مار کے نئے نئے طریقے اختیار کرنا شروع کر دئیے. پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش, وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ, اس ضمن میں پی ایس اے ضلع مظفرگڑھ کے صدر رانا واجد علی ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب بھر کے بورڈز نے تمام پرائیویٹ سکولز کو دستاویزات تاخیر سے جمع کرانے کا اعتراض لگا کر 10 سے 20 ہزار روپے کے نہ صرف جرمانے لگا دئیے بلکہ ان کے رجسٹریشن کوڈز بھی بند کر دئیے. جو کہ قابل مذمت اقدام ہے. اور یہ جرمانے ناجائز اور بلا جواز ہیں. حالانکہ بورڈ سے الحاق شدہ تمام نجی سکولز نے بروقت مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں. اب جرمانوں کی زبردستی وصولی کی جا رہی ہے. انہوں نے بورڈ کے اس ناجائز اور بلاجواز اقدام کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے.


مظفرگڑھ (علی جان سے)
عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کا باہمی تعاون ضروری ہے وکلاء برادری کو در پیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان شاء اللہ وکلاء برادری کے مینڈیٹ کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کا اظہار بار کونسل تحصیل جتوئی کی صدارت کے لئے سردار شوکت علی خان جتوئی گروپ کے نامزد کردہ امیدوار ملک جاوید احمد اولکھ اور امیدوار جنرل سیکرٹری غلام مجتبی خان لغاری ایڈووکیٹ نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا سردار شوکت علی خان جتوئی مرحوم گروپ کو وکلاء برادری کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ان شاء اللہ بار کے تمام عہدوں پر ہمارے گروپ کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اس موقع پر ثقلین خان لغاری، ملک محمد علی ڈوگر چیئرمین تحریک بقائے انسانیت پاکستان، شعیب محبوب سیال،زاہد شبیر غزلانی،سجاد خان مشوری،انس خان چانڈیہ،شان خان لغاری،ارشاد شجرا،زاہد گوپانگ،یونس جھکڑ،سید منتظر مہدی،خواجہ کوڑا،چودھری دانش کمبوہ،روشن کورائی،طارق سلیم ڈینہ،میاں وقص بن اعجاز،ذیشان خان لغاری سمیت متعدد وکلاء موجود تھے۔


مظفر گڑھ(علی جان سے)
جتوئی روڈشہرسلطان پرکریانہ کےہول سیل ڈیلرکوسرشام ڈکیتی تین نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نےدس لاکھ روپے لوٹ کرفرارپولیس نےکاروائی شروع کردی تفصیلات کےمطابق شہرسلطان میں جتوئی روڈپرواقع کریانہ کی ہول سیل کی دوکان کےمالک ہول سیل کے ڈیلرراناشاہزیب اپنےبھائی رانامحمدانتظارکےہمراہ اپنی دوکان کوسرشام کیش اکٹھاکرکےبندکرنےوالےہی تھےکہ اسی دوران 125ہنڈاپرسوارتین مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پردس لاکھ روپےکاکیش لوٹ لیااورشہرکی طرف فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے15پراطلاع پرپولیس نےکاروائی شروع کردی رابطہ پرایس ایچ اوشہرسلطان فرحت عباس نےکہاکہ شہریوں کولوٹنےوالےزیادہ دیرپولیس کی گرفت سےبچ نہں سکیں گےانشاءجلدازجلدڈاکوحولات میں ہونگے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، ٹریکٹر ٹرالی پر سوار بہن بھائی سمیت3خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئیں،پولیس حادثے سے لا علم،لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو اپنے گھروں میں منتقل کیا،اس بارے تفصیلات کے مطابق تونسہ بیراج بستی اللہ والی کے رہائشی موہانہ برادری سے تعلق رکھنے والی غریب خواتین جنھیں علاقہ کے زمیندار اپنی کپاس کی چنائی کیلئے اپنے کھیتوں میں لے جاتے ہیں گزشتہ روز حسب معمول 2ٹرالیوں پر سوار 40سے50خواتین2ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار کچھی کنیال کے قریب سہانی برادری کے زمیندار کی کپاس چننے کے جا ہی تھی کہ مقابلہ بازی کے دوران بیٹ متوانی والا فلڈ بند کچھی کنال کی برجی نمبر 6 اور 7 کے درمیان ایک ٹریکٹر ٹرالی اوورٹیک کرتے ہوئے اس کے ٹائر بند سے نیچے اترے جو کہ بند سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت 3سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ3خواتینشدید زخمی ہو گئی جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا،

جانبحق ہونے والوں میں 16سالہ انیسہ بی بی دختر عبداللطیف قوم احمدانی، 18سالہ پروین دوختر اللہ بخش قوم موہانہ، 3 سا لہ عمران ولد عبد اللطیف، 60سانذیر مائی زوجہ غلام حسین قوم موہانہ اور12سالہ سالہ بختاور دختر محمد افضل قوم موہانہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں وزیراں مائی زوجہ غلام حسن قوم موہا نہ، حاجرہ بی بی زوجہ بلال احمد قوم شیخ، کلثوم زوجہ لطیف قوم احمدانی شامل ہیں جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موضع متوانی والا کا رہائشی اللہ وسایا سہانی بھی زخمی ہوا جسے شادن لنڈ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، دوسرا ٹریکٹر ڈرائیور حاجی رمضان سہانی ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کا ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، ایک ٹرالی میں تقریباً 40 سے 50 خواتین سوار تھی، اطلاع پرریسکیو 1122 کوٹ ادو کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی نعشوں کو فوری ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا، حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے بعد پولیس لا علم رہی اور تونسہ بیراج پر قائم چوکی پولیس اس وقت حادثہ پر پہنچی جب لواحقین اپنے پیاروں کی ڈیڈ باڈیاں اپنے گھروں میں منتقل کر چکے تھی، پولیس دائرہ دین پناہ نے کاروائی کا آغاز کردیا


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ملک کوموجودہ حالات سے نجات دلانے کیلیے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود حکومت کی طرف سے ان مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور پاکستان کے خراب حالات دیکھ کر اب لوگ نواز شریف کا سنہرا دور یاد کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مشکلات سے دوچار ہے،حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہرفرد پریشان ہے،لوگوں کے چہرے زرد پڑ گئے عام پاکستانی فکرمند ہے کہ ملک کا کیا ہوگا،حکمران ذاتی مفادات کے اسیر ہیں،انہیں ملکی مسائل اور عوام کی پریشانیوں سیکوئی غرض نہیں،حکومت بے حسی اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے،لوگ مہنگائی کے ہاتھوں فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں، ملک کوموجودہ حالات سے نجات دلانے کیلیے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ اپوزیشن میں بیٹھ کر لوگوں بتاتے رہے تھیکہ پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے تک اضافی ٹیکس لئے جارہے ہیں اور اب جب انکی حکومت آئی ہے 25 پیسے کی کمی جارہی ہے جبکہ اضافہ 5 سے 7 روپے ہوتا رہاہے، 25 پیسے پٹرول کی قیمت کم کرنا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے کیا گیا ہے، اس سے بہتر تھا کہ قیمتوں میں ردوبدل ہی نہ کیاجاتا،انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی، پولیس گردی اور بے سکونی کا دور دورہ ہے، حالات پی ٹی آئی حکومت کی گرفت میں نہیں آرہے اور عوام میں مایوسی دن بدن بڑھ رہی ہے، لوگوں نے موجودہ حکومت سے نواز شریف کے دور کا موازنہ کرنا شروع کردیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پی ایم ایل این کا دور حکومت بہترین تھا جس میں ایک عام آدمی کو ریلیف مل رہا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے تو لوگوں کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جس سے پاکستان کے عوام بے حد پریشان ہیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تحصیل کوٹ ادو میں شیخوشوگرملزمالکان اورانتظامیہ کی علاقے کے زمینداروں کے لئے بڑی کاوش،شیخوشوگر ملز مالکان کے ذمہ ان کی حدود میں واقع سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے پر کاشتکاروں میں خوشی کی لہردوڑگئی،شیخوشوگر ملزمالکان اور انتظامیہ کوخراج تحسین،اس بارے تفصیل کے مطابق سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو گیااور تحصیل کوٹ ادو میں واقع شیخوشوگر ملز مالکان اور انتظامیہ نے دن رات ایک کر کے اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے خرچ کر کے علاقے کے زمینداروں کے لئے سلطان کالونی تا سنانواں روڈ کی مرمت کا کام مکمل کردیا تاکہ زمینداروں کو گنے کی ترسیل اور آمدرفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، روڈ کی مرمت کرنے پر علاقے کے زمینداروں نے شیخو شوگر ملز مالکان اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے،

اس موقع پر مقامی زمینداروں کا کہناتھا کہ اس قبل کاشتکاروں کو دور دراز کے علاقوں سے شوگر ملوں میں کماد کی فصل لانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس سے نہ صرف آئے روز ٹرالیاں الٹنے کے واقعات رونما ہوتے تھے بلکہ کاشتکاروں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا تھا، شیخو شوگر ملز مالکان نے انکی یہ مشکلات حل کردی ہیں جس پر وہ ملزمالکان سمیت انتظامیہ کے شکرگزار ہیں


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)القریش فارمیسی کے زیراہتمام خیرالوریٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفل کل بروزمنگل بعدنمازمغرب زین پلازہ نزد ہسپتال کوٹ دو منعقد ہوگی،محفل میں پیر طریقت شیخ الحدیث حضرت
مولانا محمد عمر قریشی خطاب کریں گے جبکہ مقبول عام خاص عالمی شہرت یافتہ و عالمی ایوارڈ یافتہ حافظ محمد ابوبکر مدنی کراچی والے اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے،

About The Author