پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بڑی تبدیلیاں افسر شاہی اور پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے ۔ صوبے کے بارہ کمشنرز اور اٹھائیس ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہو گئے، پولیس کے چار آر پی اوز اور آٹھ ڈی پی اوز کو بھی بدل دیا گیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی باربیوروکریسی میں تاریخی اکھاڑ پچھاڑ ،وہ بھی سب سے بڑے صوبے میں ،بات خالی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کے تبادلے تک نہ رکی، تبدیلی سرکار کی لہر ،سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز تک جا پہنچی۔
صوبے کی انتظامی باگ دوڑ کے حقیقی شہسوار ، سیکرٹریز کے بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کئے گئے ،پنجاب کے تیس سیکرٹریز تبدیل ہوئے سو ہوئے ، نو ایڈیشنل سیکرٹریز کے عہدے بھی ایک محکمے سے دوسرے میں بدل گئے۔
ڈویژن اور ضلع کی سطح پر بھی اچھی خاصی تبدیلیاں کر دی گئیں ،صوبے بھر میں کے بارہ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کئے گئے ، اٹھائیس ڈپٹی کمشنرز کے اضلاع بھی بدل دئیے گئے۔
افسر شاہی میں ،، تبدیلی کی لہر دوڑی ،، تو پولیس کہاں محفوظ رہتی ،صوبے بھر کے نو ریجنز میں سے چار آر پی اوز کے تقرر اور تبادلے کر دئیے گئے جبکہ آٹھ ڈی پی اوز کے اضلاع تبدیل کر دئیے گئے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ