ذرائع کا کہناہے کہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40پیسے فی لیٹر کمی کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 25پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔
پیٹرول کی قیمت 113.99پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویزہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویزہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 83پیسے فی لیٹر کمی کی تجویزہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 125.01مقرر کرنے کی تجویزہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 82 روپے 43پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویزہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 96روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم ،وزارت خزانہ کے مشورے سے کرے گی۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی۔
سمری منظور ہونے کی صورت میں یکم دسمبر سے نئی قیمتوں کی اطلاق ہو گا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب