نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 3دسمبر کومنایاجائے گا،معذور افراد کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے،معزور افراد

یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال3 دسمبر کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے ان کا دن منانے کا فیصلہ انیس سو بانوے میں قرارداد پاس کر کے کیا گیا،

اس موقع پر معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی اچھی تعلیم و تربیت اور حوصلہ افزائی کیلئے سیمینارز، ورکشاپ اور ان کے اعزاز میں تفریحی سرگرمیوں پر مبنی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں،

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت 6 سو ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر10 میں ایک شخص معذور ہے،معزور افراد

ترقی پزیر ممالک میں اسی سے 90 فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب 50سے 70 فیصد ہے جبکہ ان میں سے80 فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ میلے بزرگوں کی یاد اور ہماری ثقافت کا حصہ ہیں جو نہ صرف تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں

بلکہ باہمی پیار و محبت اور مختلف کھیلوں کو فروغ دینے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں،میلے علاقائی عوام کے لئے طمانیت و خوشی کا بھی باعث ہیں،

میلوں کے انعقاد سے شہریوں کو میل جول کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے‘ اخوت کی فضا کو پروان چڑھانے اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکتا ہے،

حکومت سابقہ روایات کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات اور عوامی تفریحات کے پروگرام منعقد کرائے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادی خان سنانواں میں منو خان گرمانی کی طرف سے قدیمی اور تاریخی ثقافتی میلہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر محمد سعود گرمانی، عتیق الرحمن گرمانی، حاجی رضا خان گرمانی،عبدالمطلب علی بھٹی، ضیاء لرحمن فاروقی،

ارسلان چانڈیہ، سلمان چانڈیہ،مرید جگلانی، جاوید ریاض گرمانی، اسمعیل گرمانی،فاروق گاذر، حمزہ ترین، اسفند ترین سمیت ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے،

انہوں نے کہا ہے کہ ثقافتی میلوں کی روایات غریب عوام کو تفریح مہیا کرنے کا بہترین اقدام ہے جوکہ مہنگائی غربت سے تنگ عوام کیلئے صحت مند تفریحی مہیا کرنا کسی ثواب سے کم نہیں، انہوں نے کہا نااہل حکومت کی عدم توجہی اور مہنگائی کے سیلاب کی وجہ سے مایوس عوام کیلئے تفریحی مواقعوں کو نظرانداز کرنا عوام دشمن پالیسیوں کے مترادف ہے،

میلہ سجانے کے لئے انہوں نے منوں خان گورمانی سمیت دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا میلے کے منتظمین نے اس گھٹن زدہ ماحول میں میلے منعقد کرکے باوقار صحت مند تفریح کا ذریعہ، سرائیکی وسیب کے شاندار قدیمی کلچرکو پیش کیا ہے

جوکہ انسانی فطرت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے،انہوں نے میلے میں دیہی و قدیمی ثقافت کو زندہ کیا جو نئی نسل کی آگاہی کے لئے ضروری ہے جبکہ میلے سیعلاقائی عوام کو تفریح کے مواقع بھی میسر آئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ منوں خان گورمانی نے ہمیشہ وسیب کے لئے صحت مند با اخلاق تفریح مہیا کی ہے جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میلے ہماری ثقافت کی شان ہے،

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائے اور سابقہ روایات کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات اور عوامی تفریحات کے پروگرام منعقد کئے جائیں،

اس موقع پر میلہ کے منتظمین منوں خان گورمانی نے کہا کہ میلے و موسمی تہوار ہماری تہذیب و ثقافت کا اہم حصہ ہیں جو نہ صرف تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں بلکہ باہمی پیار و محبت اور مختلف ہنر و فنون کو فروغ دینے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں،

اپنی ثقافت سے پیار کرنے والوں کو سارا سال اس میلے کا انتظار رہتا ہے وہ میلے میں شرکت کرنے والے معزز ین کو سلام پیش کرتے ہیں،

قبل ازیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی کے میلہ میں پہنچنے پر مہمان خصوصی کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا

اور پہلوانوں ے تعارفی تقریب کے بعد باقاعدہ کھیڈ کا آغاز ہوا،اس موقع پر میلہ کی انتظامیہ کی طرف ذیشان گرمانی کو اعزازی پگ (دستار بندی) بھی کی گئی

اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر انہیں پنڈال میں لایا گیا۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی، نالیوں کی صفائی اورنکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،سکول کے بچوں سمیت لوگوں کو آنے جانے میں دشواری،مسجد میں جانے کیلئے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور،گندگی کے بھی ڈھیر،

گندے پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات،ملیریا ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،آئے روز گلیوں میں نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے پرشہریوں کا احتجاج،خاکروبوں کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا مطالبہ،

تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی اور عدم توجہی سے کوٹ ادو شہر کا گنجان آباد لائن پار علاقہ4/E 1، محلہ غریب آباد، گلی مولا بخش والی،گلی رحیم الدین والی،گلی صحافی اظہر فاروق والی، گلی جامع مسجد بلال والی،گلی نعیم دھوبی والی،گلی رمضان پٹواری والی میں نالیوں کی صفائی اور نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے

جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں،نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے سے مکینوں سمیت سکول کے بچوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامناہے

جبکہ مسجد میں نماز کیلئے جانے والے مکین نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں،دوسری طرف ان علاقوں میں گندگی کے بھی ڈھیر ہیں،

گندگی اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی یلغار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل چکا ہے،

جس پر موذی امراض سمیت ملیریا،ٹائیفائیڈ ودیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ بد بو تعفن اورنالیوں کے گندے پانی سے شہریوں کا جینا محال ہو چکاہے،

شہریوں نے ڈی سی مظفر گڑھ علی شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیف افیسر کوٹ ادو سے نوٹس لینے اورنکاسئی آب اور صفائی کا نظام ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

مسلح افراد نے اپنے حاجت کیلئے جانے والی محنت کش کی نوجوان بیٹی اغوا کرلی،نامعلوم  مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کرتے رہے،

گھریلولڑائی پر مسلح افراد نے محنت کش کے ٹرک پر روڑے برسا دیے ہ فرنٹ سکرین توڑ کر ٹریکٹر کے کاغذات ودیگر سامان اٹھا کر فرار،

بری نیت سے گھر داخل ہونے والوں کو گھر والوں نے قابو کرلیا، خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے، پولیس نے تما م مقدمات درج کرلیے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع عیسٰن والہ کے رہائشی اصغر موہانہ کی 17سالہ بیٹی سعید مائی گزشتہ شب گھر کے قریب کھیتوں میں رفع حاجت کیلئے گئی کہ فصل میں چھپے ضمیر ماچھی اور رفیق بھٹی نے کلا شنکوف کے زور پر اسے قابو کرکے موٹر سائیکل پر سوار کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے

جہاں دونوں اس کے ساتھ باری باری رات بھر زیادتی کرتے رہے،حالت غیر ہونے پر صبح گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس محمود کوٹ ادو نے متاثرہ سعید ہ مائی کے والدمحمد اصغر موہانہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 408/19زیر دفعہ 365بی 376آئی درج کرکے ملزمان کی تلا شی شروع کرد ی ہے،

تھانہ کو ٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ غزبی غیر مستقل میں شادن لنڈ کے رہائشی جاوید بھٹار نے اپنا ٹرک اپنے چچاربنواز کے گھر کھڑا کیا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں عمر بٹھار، عثمان بٹھار بلال عرف بلو بٹھار، ابراہیم بٹھار،جمشید بھٹار 4نامعلوم کے ہمراہ مسلح ڈنڈے ہوئے روڑے آگئے

اور اس کے ٹرک پر روڑے برسادیے،جس سے ٹرک کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی، ملزمان ٹرک سے کاپی کاغذات، ٹول کٹ ودیگر سامان لیکر فرار ہوگئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پتیسلطان کھرکے رہائشی لیاقت سند ھو کے گھر رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر مطلوب غزلانی دیوار پھلانگ کربری نیت سے داخل ہوگیا،

گھر والوں کے جاگنے پر اسے قابو کرلیا اور خوب چھترول کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تما م واقعات کے الگ الگ مقامات درج کرکے مال مسر وقہ کی تلاش شروع کردی ہے

About The Author