نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے

سکیورٹی فورسز اور پولیس مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے

سرینگر،

بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کو پارلیمنٹ (لوک سبھا) کو آگاہ کیا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں شدت پسندانہ حملوں کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے

جس کی وجہ سے وہاں کے حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق کانگریس کے رہنما سریش کے نے سنگھ کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ اب بھی جموں و کشمیر میں حملے کیے جا رہے ہیں

اور حکومت لوک سبھا کو گمراہ کر رہی ہے۔ اس تعلق سے حکومت کو اپنا بیان دینا چاہیے۔مرکز نے اگست میں آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا

اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ بنایا گیا ہے۔

About The Author