نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برسبین ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پر شکست کے گہرے سائے منڈلانے لگے

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی

برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پر شکست کے گہرے سائے منڈلانے لگے، پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں بھی مایوس کن آغاز کیا، کپتان اظہر علی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،

حارث سہیل 8 رنز اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آوٹ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں پانچ سو اسی رنز بنا کر پاکستان پر تین سو چالیس رنز کی برتری حاصل کی، لیبو شین کے ایک سو پچاسی اور ڈیوڈ وارنر کے ایک سو چوون رنز، جو برنز نے ستانوے اور میتھیو ویڈ نے ساٹھ رنز کی اننگز کھیلی،

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی آسٹریلیا نے ایک وکٹ کا نقصان اٹھانے کے بعد برسیبن ٹیسٹ کے تیسرے روز تین سو بارہ رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا ۔

اوپنر ڈیوڈ وارنز اسکور میں صرف تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نسیم شاہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا شکار بنے ۔ سات رنز کے اضافے کے بعد میزبان ٹیم کی تین سو اٹھاون پر تیسری وکٹ گر گئی ۔

یاسر شاہ نے اسٹیفن سمتھ کو صرف چار رنز پر پویلین بھیجا ۔ چار سو اڑسٹھ رنز پر آسٹریلیا کو میتھیو ویڈ کی صورت چوتھی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے ساٹھ رنز بنائے ۔ پانچ سو چھ کے اسکور پر حارث سہیل نے ٹریویس ہیڈ کو واپسی کی راہ دکھائی ۔

ان کے بعد کپتان ٹیم پین بیٹنگ کے لیے آئے ۔ وہ صرف تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ آسٹریلوی بلے باز مارنش لیوی شینے نے اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی ۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سینچری بنائی ۔ وہ ایک سو پچاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے ۔ پانچ سو چھیالیس کے اسکور پر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا ۔

بقیہ کھلاڑی اسکور میں چونتیس رنز کا اضافہ کر سکے ۔ پانچ سو اسی کے پہاڑ جیسا اسکور بنانے کے بعد میزبان ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ کامیاب ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔

انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور عمران خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو چالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔

About The Author