ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
روجھان
روجھان میں مطلع ابر آلود بارش کے امکان شمال سے آنے والی ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسم مزید سرد،
سردی میں اضافہ ۔ آسمان پر گہرے بادل گزشتہ رات سے چھائے ہوئے ہیں
روجھان
دی لیڈ بوائز سکول میں محفل میلاد النبی صلی الله عليه وآلہ وسلم کی پروقار تقریب منعقد کی گئی پروقار محفل میلاد النبی ص کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا تقریب کے مہمان خصوصی
محمد یعقوب عابدی دیگر معزز مہمانان میں محمود علی کھوگانی، نادر اختر ملک ، زوہیب حسن مزاری، حافظ جہانگیر عالم راجپوت، شامل تھے ۔
اس بابرکت و پاکیزہ محفل میں سکول کی طالبات اور طلباء نے بھرپور شرکت کی جس میں دی لیڈ سکول سٹاف کے جملہ ٹیچرز
قاضی گل حسن، محمد یعقوب لکھانی، محمد عارف عباسی ملک، بھی شریک تھے پروقار محفل کی تقریب میں سکول کے بچوں نے آقا پاک ص کی نعتیں پڑھ کر حضور اکرم ص سے عقیدت کا اظہار کیا
مقررین نے آپ ص کی آمد کی مناسبت سے تقریریں کیں محفل میں سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں کی صدا اور فضاء یارسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھیں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض دی لیڈ سکول کے پرنسپل محمد آصف ملک نے سرانجام دیئے،
آخری میں عالم اسلام کی یکجہتی کشمیر برما فلسطین، شام، کے مسلمانوں کے دعا اور ملکی سلامتی پاکستان کی ترقی خوشحالی امن وامان اور شہداء پاک فوج کے شہیدوں کی درجات بلندی کے لئے دعا کرائی گئی ۔
روجھان
چوروں نے دوکان کے تالےتوڑ کر 4 لیپ ٹاپ لے اڑے۔
گزشتہ شب لاکھ پال مارکیٹ میں کمپیوٹر کی دوکان کو نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر چار عدد لیپ ٹاپ لے کر رفو چکر ہو گئے
پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کے
خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون