دسمبر 19, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی صد سالہ تقریبات، آرآئی یوجے کے صدر طارق علی ورک کیلئے خصوصی اعزاز

شرکاء نے طارق علی ورک کی صحافتی خدمات، آزادیٔ اظہار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اعزازات نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق علی ورک کو ان کی مادرِ علمی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی صد سالہ(سو سالہ )تقریبات کے موقع پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تاریخی تقریب میں طارق علی ورک نے بطور معزز مہمان شرکت کی، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انہیں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات اور پیشہ ورانہ قیادت کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔اس حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے طارق علی ورک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو علمی، تحقیقی اور سماجی میدان میں سو سالہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مادرِ علمی سے وابستگی ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو اساتذہ کی رہنمائی، صحافتی برادری کی مشترکہ کاوشوں اور سچ پر مبنی صحافت کے اصولوں کے نام منسوب کیا۔یونیورسٹی انتظامیہ اور شرکاء نے طارق علی ورک کی صحافتی خدمات، آزادیٔ اظہار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اعزازات نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔ 

 

صد سالہ تقریبات کے دوران علمی و ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

About The Author