دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نفری لیجانےوالی گاڑی کے قریب دھماکہ،5افراد شہید،21زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی وین ایلیٹ فورس کی نفری کو ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر لے جا رہی تھی۔ جیسے ہی گاڑی ٹانک اڈہ چوک کے قریب پہنچی تو زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ دھماکے اور فائرنگ سے 5 افراد شہید جبکہ 21 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نفری لے کر جانے والی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا اور فائرنگ۔ 5 افراد شہید بحق جبکہ 21 سے زائد افراد زخمی۔ شہید اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں کہ پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی وین ایلیٹ فورس کی نفری کو ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر لے جا رہی تھی۔ جیسے ہی گاڑی ٹانک اڈہ چوک کے قریب پہنچی تو زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ دھماکے اور فائرنگ سے 5 افراد شہید جبکہ 21 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ شہید اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شہید و زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ دھماکا میں شہید ہونے والے افراد کی عمریں 15سے 20 سال ہیں۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچی سمیت گرلز ڈگری کالج نمبر 3 کی طالبہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں معرزق، عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں بڑے ہسپتالوں ڈی ایچ کیو اہسپتال اور مفتی محمود اہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور سییکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں کہ پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا

About The Author