گلگت:پاکستان تحریک انصاف جی بی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔
پی ٹی آئی اے ہم خیال گروپ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا، رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
حاجی گلبر کی 19 اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر حمایت کی، 12 پی ٹی آئی فارورڈ گروپ، ن لیگ کے 3، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے ووٹ دیا۔
نومبر 2009ء کے انتخابات میں حاجی گلبر جے یو آئی ف کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے، اس موقع پر پیپلز پارٹی مخلوط حکومت میں وہ وزیر صحت رہے۔
2015ء میں حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے شکست دی، 2020ء میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسمبلی میں آئے اور وزیر صحت رہے۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو