دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بریف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل مورخہ 17 جولائی کو مکمل ہو جائے گااور الیکشن کمیشن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ مطابق الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے

اسلام آباد: آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی ۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سپیشل سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ معزز عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم کی روشنی میں وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے ۔ البتہ مورخہ 22 جون 2023 کی میٹنگ کے دوران وزارت داخلہ کے نمائندگان نے مخصوص نشستوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے لئے رولز بنانے کے لئےانکی درخواست پر الیکشن کمیشن نے انکو مذکورہ بالا دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کی ۔مگر تاحال وزارت داخلہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ آج ہی وزارت داخلہ کو تحریر کیا جائے کہ وہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز ہر صورت الیکشن کمیشن کو مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بریف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل مورخہ 17 جولائی کو مکمل ہو جائے گااور الیکشن کمیشن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ مگر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 47(1) کے تحت لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ای وی ایم (EVM) پر ہوگا اور ووٹروں کو آئی ووٹنگ (I-Voting) کی سہولت بھی میسر ہوگی ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعدد بار صوبائی حکومت کو تحریر کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے دوران EVM کا استعمال ممکن نہیں اور I-Voting کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ صوبائی حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کے رولز 35(4) میں ضروری ترمیم کردی ہے اور ووٹنگ کا طریقہ کار بھی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مہیا کر دیا ہے لیکن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے ۔ تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز ایک دوسرے سے متصادم نہ ہوں ۔
اس پر الیکشن کمیشن نےد فتر کو حکم دیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کو تحریر کیا جائے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعات 103اور 94 میں وفاقی گورنمنٹ کی طرف سےEVM اور I-Voting سے متعلق ترامیم کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 اور رولز میں ضروری ترمیم کرے ۔ تاکہ صوبہ میں الیکشن کا فوری انعقاد یقینی بنایا جائے

About The Author